ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ایسا ویڈیو آیا سامنے جسے دیکھ کر رو پڑیں گے آپ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کو تقریبا دو ماہ ہونے کو ہیں۔ہر روز ان کی موت کے معاملے میں نئے۔نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ وہیں حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو بھی نکل جائیں گے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ایسا ویڈیو آیا سامنے جسے دیکھ کر رو پڑیں گے آپ
سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کو تقریبا دو ماہ ہونے کو ہیں۔ 34  سالہ اداکار کی لاش باندرہ میں واقع ان کے اپارٹمینٹ میں 14  جون کو ملی تھی۔ ان کے اس طرح دنیا چھوڑ جانے سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔ ان کے فینس ان کو بھلا نہیں پا رہے ہیں اور ان کی یاد میں کچھ نہ کچھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔۔ہر روز ان کی موت کے معاملے میں نئے۔نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔  اب حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ کے چہرے پر مسکان بھی ہوگی اور آپ کی آنکھوں سے آنسو بھی نکل جائیں گے۔

اسی درمیان سشانت سنگھ کے فینس ان کے ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ دراصل اس ویڈیو میں سشانت سون چڑیا کے سیٹ ہر ناگن ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سشانت سنگھ راجپوت ی دوست اور فلم سون چڑیا (Sonchiriya)   میں ان کی کو۔اسٹار رہی بھومی پیڈنیکر بھی نظر آرہی ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Sushant with Khushi . God !! He is a lil baby ❤️❤️❤️ Sushiiiiii has a golden heart and a soul of lil child . My handsome and innocent baby is unique and innocent . your purity , your humility and your innocence melted my heart and made me more proud of you till the last breath but your innocence and purity now hurt more baby . . This unconditional love took my breath away I loveddddddddd those innocent moments I adore the lil kid who dwells inside your pure heart . . His love is always unconditional He is a kind and pure hearted He was an angel on the earth His real happiness was nothing more than a moment he spends in playing with a pure soul like Khushi ❤️❤️ . . Just fallen love with this innocent video . You are a very shy boy and humble hero ❤️ . . Sushant , you will be forever all this ♾✨⭐️ . . They killed my boy Those evils and heartless cheap gang killed his innocent soul Those murderers took him away from us But I swear Sushant to fight for your justice till my last breath ✊ Promise being always there for you and defending you with all my power . Promise you that they will never able or succeed to take your love from my heart or take your soul away from me , they will never do whatever they tried cauz no one can separate the connection between our souls ✊❤️ . We gonna meet again soon bae Forever Sushiiiiii . #repost @ram_naresh_diwakar ・・・ Koi Lauta De Woh Pyare Pyare Din. ♥️ #MissyouSushant #JusticeforSushantSinghRajput #SSR #SushantSinghRajput #WhoKilledSushant #LegendsNeverDie


A post shared by Nona Yousef (@nonasushantrajput) on






تم بہت یاد آؤگے
حال ہی میں بھومی پیڈںیکر نے سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کیا تھا۔بھومی پیڈنیکر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوری میں دل بیچارہ کی شروعات میں سشانت سنگھ کے ذریعہ دیا گیا کوٹ شیئر کیا ہے اور اس کے بعد ٹی وی پر دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں فلم ختم ہونے کے بعد آنے والے کریڈیٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں فلم پوری دیکھ کر بھومی پیڈنیکر اتنا جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے پوسٹ میں لکھا- ’میں جذبات سے بھر گئی ہوں۔ خود کو ٹوٹنے سے روک نہیں پا رہی ہوں۔ کتنی شاندار اداکاری ہے، سشانت سنگھ نے بے حد پیار سے اسے نبھایا ہے۔ کچھ بے حد عجیب سا درد بھرا اور خوبصورت۔ کتنا شاندار آخری ڈانس، مداح اور اہل خانہ کے لئے کتنی خوبصورت ٹریٹ ہے یہ۔ ہمیشہ کے لئے سشانت سنگھ راجپوت’۔

بھومی پیڈنیکر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا- ’مکیش چھابڑا بے حد شاندار کام۔ سنجنا سانگھی فلموں میں استقبال ہے، کزی، مینی اور ان کی دنیا بے حد پیاری ہے۔ کتنی سوئٹ اور ایموشنل فلم ہے، پیار سے بھری’۔ اس پوسٹ میں بھومی پیڈنیکر نے سشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کو لے کر اپنے جذبات بیان کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھومی پیڈنیکر اور سشانت سنگھ راجپوت ایک ساتھ فلم ’سون چریا’ میں کام کرچکے ہیں۔ بھومی پیڈنیکر کے لئے اپنے کو اسٹار کی آخری فلم دیکھنا واقعی مشکل تجربہ رہا ہوگا۔ بات کریں ’دل بیچارہ‘ کی تو سشانت سنگھ راجپوت کی اس آخری فلم کو سوشل میڈیا پر مداح، قریبیوں کے ساتھ ساتھ کئی شخصیات کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ وہیں سبھی انہیں آخری بار اتنی خوبصورتی سے پرفارم کرتے دیکھ کر جذباتی نظر آئے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 12, 2020 08:56 PM IST