ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریاچکرورتی کے خلاف بہار کی کورٹ میں کیس درج، یہ ہیں الزام

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ایک اور پیٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن سنیچر کو مظفر پور (Muzaffarpur) صدر تھانہ کے پتاہی گاؤں کے کندن کمار نے چیف جسٹس مجسٹریٹکی عدالت ( CJM COURT) میں دائر کی ہے۔ جس میں سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کو خودکی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ  گرل فرینڈ ریاچکرورتی کے خلاف بہار کی کورٹ میں کیس درج، یہ ہیں الزام
اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ایک اور پیٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن سنیچر کو مظفر پور (Muzaffarpur) صدر تھانہ کے پتاہی گاؤں کے کندن کمار نے چیف جسٹس مجسٹریٹکی عدالت ( CJM COURT) میں دائر کی ہے۔ جس میں سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کو خودکی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی خودکشی کی خبر نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا (Social Media)کے ذریعے ہر کوئی ان کی موت پر غم کا اظہار کررہا ہے۔ اداکار سشانت کی وفات کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں بھی ہنگامہ مچاہوا ہے۔ بالی ووڈ میں نیپوٹزم پرچرچا تیز ہوگئی ہے۔ اسی درمیان بہار کےمظفر پور میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ایک اور پیٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن سنیچر کو مظفر پور (Muzaffarpur) صدر تھانہ کے پتاہی گاؤں کے کندن کمار نے چیف جسٹس مجسٹریٹکی عدالت ( CJM COURT) میں دائر کی ہے۔ جس میں سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کو خودکی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نو بھارت ٹائمس سے بات کرتے ہوئے کندن کمار نے الزام لگایا ہے کہ ریا چکرورتی نے سازش کے تحت اداکار بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کو اپنے پیار میں پھنسایا اور پھر ان سے کئی طرح سے سشانت سنگھ راجپوت سے فائدہ حاصل کیا۔ یہی نہیں سشانت سنگ نے اپنی فیملی سے ریا چکرورتی سے شادی کی بات تک کر لی تھی لیکن اسی درمیان ریا چکرورتی نے ان سے رشتہ ختم کردیا۔ دفعہ 420 اور 306 کے تحت درج کئے گئے اس معاملے میں 24 جون کو سماعت ہوگی۔ اس سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت کے کزن بھائی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ سشانت ریا سے نومبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریاچکروتی کی مہیش بھٹ کے ساتھ وائرل ہوئی تصویریں


بتادیں کہ پٹنہ میں پیدا ہوئے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملے میں شمال بہار کے مظفر پور شہر میں سی جے ایم عدالت ( CJM COURT) میں یہ دوسری عرضی ہے۔ اس سے پہلے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے بالی ووڈ کے دوسرے کئی بڑے اسٹارس، پروڈیوسرس اور فلم سازوں کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔ جس میں سلمان خان، کرن جوہر، آدتیہ چوپڑا، ایکتا کپور، سنجے لیلا بھنسالی جیسے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کیلئے خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں سلمان خان سمیت 8 کے خلاف کیس درج

وکیل سدھیر کمار اوجھا کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے مل کر سشانت سنگھ راجپوت کا بائیکاٹ کیا اور ان کا کریئر ختم کرنے کی بھی کوشش کی۔
First published: Jun 21, 2020 06:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading