ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نے پائلٹ پر لگایا شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کرنے کا الزام، معاملہ درج

چھوٹے پردے کی اداکارہ اور ماڈل نے ایک پائلٹ پر شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی (Rape) کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس افسر نے پیر کو بتایا کہ خاتون نے ممبئی کے مضافاتی علاقہ میں واقع اوشی پورہ پولیس اسٹیشن (Oshiwara Police Station) میں گزشتہ ہفتے شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پیر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔

  • Share this:
اداکارہ نے پائلٹ پر لگایا شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کرنے کا الزام، معاملہ درج
اداکارہ نے پائلٹ پر لگایا شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کرنے کا الزام، معاملہ درج

ممبئی: چھوٹے پردے کی اداکارہ اور ماڈل نے ایک پائلٹ پر شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی (Rape) کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس افسر نے پیر کو بتایا کہ خاتون نے ممبئی کے مضافاتی علاقہ میں واقع اوشی پورہ پولیس اسٹیشن (Oshiwara Police Station) میں گزشتہ ہفتے شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پیر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔


افسر نے بتایا کہ پولیس کے سامنے دیئے گئے بیان میں اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں اس کی ملاقات میٹرو مونیل سائٹ کے ذریعہ پیشے سے پائلٹ ملزم سے ہوئی تھی اور اس نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت کے مطابق، بنیادی طور پر بھوپال کا رہنے والا اور ممبئی میں مقیم پائلٹ اکثر فون پر خاتون سے بات کرتا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی چیٹ ہوتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 10 دن پہلے ملزم نے متاثرہ کو فون کیا اور اس سے ملنے اور اس کا گھر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔


افسر نے شکایت کے حوالے سے بتایا کہ اداکارہ ممبئی میں اکیلے رہتی ہے اور ملزم پائلٹ کو گھر پر بلانے پر رضامند ہوگئی۔ گھر پر آنے پر پائلٹ نے مبینہ طور پر اداکارہ سے آبروریزی کی۔
افسر نے شکایت کے حوالے سے بتایا کہ اداکارہ ممبئی میں اکیلے رہتی ہے اور ملزم پائلٹ کو گھر پر بلانے پر رضامند ہوگئی۔ گھر پر آنے پر پائلٹ نے مبینہ طور پر اداکارہ سے آبروریزی کی۔


افسر نے شکایت کے حوالے سے بتایا کہ اداکارہ ممبئی میں اکیلے رہتی ہے اور ملزم پائلٹ کو گھر پر بلانے پر رضامند ہوگئی۔ گھر پر آنے پر پائلٹ نے مبینہ طور پر اداکارہ سے آبروریزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ کو اپنے والدین سے ملانے اور شادی کے لئے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیکن اپنے وعدے پر قائم نہیں رہا۔ افسر نے بتایا کہ ملزم کے برتاو سے پریشان ہوکر اداکارہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ انہون نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 19, 2021 12:13 PM IST