ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائےکا سالوں پرانا ویڈیو، شرماتے ہوئے گا رہی ہیں گانا، لوگ بولے- ان کے آگے سب فیل

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریہ رائے کا ایک پرانا ویڈیووائرل ہورہا ہے،  جس میں وہ شرماتے ہوئے گانا گا رہی ہیں۔

  • Share this:
ایشوریہ رائےکا سالوں پرانا ویڈیو، شرماتے ہوئے گا رہی ہیں گانا، لوگ بولے- ان کے آگے سب فیل
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریہ رائے کا پرانا ویڈیو ہوا وائرل

بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ایشوریہ رائے بالی ووڈ انڈسٹری میں دہائیوں سے راج کررہی ہیں۔ انہوں نے جب فلموں میں انٹری کی تھی، تبھی سے ہی ان کی خوبصورتی نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ انہوں نے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنے ایکٹنگ ٹیلنٹ (اداکاری کی صلاحیت) کو بھی ثابت کیا۔ وہیں خوبصورتی اوراداکاری کے ساتھ ایشوریہ رائے کے پاس ایک ٹیلنٹ اوربھی ہے، جس کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے ہیں۔ وہ بے حد خوبصورت گاتی بھی ہیں۔ حال ہی میں ایشوریہ کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے،  جس میں وہ شرما کرنا گانا گا رہی ہیں۔ لیکن ان کی سریلی آواز سن کرآپ حیران رہ جائیں گے۔


دراصل ایشوریہ رائے کا یہ ویڈیو سنگرس کے ایک فین کلب نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایشوریہ رائے 22 سال پہلے ریلیز ہوئی فلم 'اورپیارہوگیا' کا بے حد پیارا گانا 'تیری یاد ہمسفر صبح وشام' گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ایشوریہ رائے بے حد کم عمراورخوبصورت نظرآرہی ہیں۔ ایشوریہ کے ساتھ ان کے شریک اداکارچندرچوڑسنگھ بھی کھڑے ہوئے ہیں۔ ایشوریہ رائے اس رومانٹک گانے کواتنی خوبصورتی سے گا رہی ہیں کہ سن کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ جتنی خوبصورت ایشوریہ رائے ہیں، اس سے بھی زیادہ ان کی آواز...۔ یہاں دیکھیں ایشوریہ رائے کا یہ تھرو بیک ویڈیو۔


 








View this post on Instagram


@indianidolofficial11 @indian_idol2019 💻 SUPER STAR SINGER . . #dancedeewane2 #colorstv #saregamapalilchamps #DANCEDEEWANE #saregamapa #danceindiadance #indiansinger #indiansingers #indiandancer #indiandance # #singer #singers #bollywoodsinger #indianidol #nehakakar #tvshow #song #aishwaryaraibachchan #bollywood #ltpstar #sgmp #risingstar #songs #rashmidesai #nachbaliye9 #nachbaliye #kbc #salmankhan #bigboss #indianidol


A post shared by Super Star Singer (@superstarsinger.2019) on Nov 5, 2019 at 9:15pm PST






اس ویڈیومیں  ایشوریہ رائے باربار یہ کہتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ وہ کافی نروس ہیں۔ وہیں انہوں نے چندرچوڑ سنگھ کو بھی ساتھ میں گانے کوکہا۔ دونوں نے ایک لائن ساتھ میں گائی۔ ایشوریہ رائے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ہرکوئی ایشوریہ رائے کی آواز کی تعریف کرتا نظرآرہا ہے۔ واضح رہے کہ 1997 میں آئی فلم 'اورپیارہوگیا' ایشوریہ رائے کی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بابی دیوول نظرآئے تھے۔ دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایشوریہ رائے نے اپنا 46 واں یوم پیدائش منایا ہے۔ اس موقع پروہ اپنے شوہرابھیشیک بچن اوربیٹی ارادھیا کے ساتھ نظرآئیں۔ بات کریں ورک فرنٹ کی کی تو فی الحال ایشوریہ رائے بریک پر ہیں وہیں ان کے شوہرابھیشیک بچن ان دنوں 'دی بگ بل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
First published: Nov 07, 2019 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading