ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو بننے والی ہیں ماں، جلد گھر میں گونجنے والی ہے کلکاری

بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو (Amrita Rao) اور آر جے انمول (RJ Anmol) 7 سال کی ڈیٹنگ کے بعد سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ امرتا راو لاک ڈاون سے پہلے ہی حاملہ ہوئی تھیں۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو بننے والی ہیں ماں، جلد گھر میں گونجنے والی ہے کلکاری
بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو بننے والی ہیں ماں، جلد گھر میں گونجنے والی ہے کلکاری

ممبئی: بالی ووڈ (Bollywood) اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor)، انوشکا شرما، انیتا ہسنندانی (Anita Hasanandani) کے بعد اب شاہد کپور کی ہیروئن اور بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو کے گھر بہت جلد خوشخبری آنے والی ہے۔ امرتا راو ان دنوں حاملہ (پریگنینٹ) ہیں اور جلد ہی وہ اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کو ان کے شوہر آرجے انمول (RJ Anmol) کے ساتھ کھار واقع ایک کلینک کے باہر اسپاٹ کیا گیا، جس میں ان کا بیبی بمپ صاف نظر آرہا ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Guys guys good news is here Super happy to see this morning news.... Life’s biggest miracle is the gift of having life growing inside of you.


A post shared by Amrita anmol world (@amritanmolworld) on






بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو (Amrita Rao) اور آر جے انمول (RJ Anmol) 7 سال کی ڈیٹنگ کے بعد سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، امرتا راو اپنی زندگی کے اس وقت کو بہت انجوائے کر رہی ہیں۔ ان کی پریگننسی کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو اطلاع نہیں ہے۔ اس بارے میں صرف امرتا راو اور انمول کے قریبی لوگ ہی جانتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، امرتا راو لاک ڈاون سے پہلے حاملہ ہوئی تھیں اور وہ کافی خوش ہیں۔ امرتا راو اور انمول دونوں اپنی زندگی کو بے حد ذاتی طریقے سے جیتے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

I had heard of ‘Soulmates for Life’ ....understood the Meaning after Meeting YOU @amrita_rao_insta ❤️


A post shared by RJ Anmol 🇮🇳 (@rjanmol27) on






امرتا راو کے پروفیشنل لائف کی بات کریں تو وہ ساوتھ کی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے سال 2002 میں آئی فلم ’اب کے برس’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ’عشق- وشق’ اور ’ویواہ’ میں امرتا راو اور شاہد کپور کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ امرتا راو آخری بار بالا صاحب ٹھاکرے کی بایوپک میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے بال ٹھاکرے کی اہلیہ مینا ٹھاکرے کا کردار نبھایا تھا۔ فلم میں انہوں نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ اسکرین شیئر کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گا تھا۔



آپ کو بتادیں کہ آر جے انمول اور امرتا راو اپنی زندگی کو بہت ہی پرسنل رکھنا پسند کرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ خبر پہلے باہر نہیں آئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 13, 2020 11:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading