உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: پٹودی خاندان کے اس شخص سے خوف کھاتی تھیں امریتا سنگھ، سیف علی خان سے ہمیشہ کرتی تھی ایک ہی درخواست

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: پٹودی خاندان کے اس شخص سے خوف کھاتی تھیں امریتا سنگھ، سیف علی خان سے ہمیشہ کرتی تھی ایک ہی درخواست

    Amrita Singh and Saif Ali Khan: پٹودی خاندان کے اس شخص سے خوف کھاتی تھیں امریتا سنگھ، سیف علی خان سے ہمیشہ کرتی تھی ایک ہی درخواست

    Amrita Singh and Saif Ali Khan Story: شادی کے بعد جب امریتا سنگھ دلہن بن کر سیف علی خان کے گھر آئی تھیں تو انہیں ایک رکن سے کافی ڈر لگتا تھا ۔ اس شخص کے سامنے آتے ہی وہ نروس ہوجاتی تھیں اور سیف سے ایک خاص درخواست بھی کرتی تھیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی شادی کن حالات میں ہوئی وہ سب جانتے ہیں ۔ ان کا رشتہ پٹودی کنبہ کو منظور نہیں تھا اور اس کے پیچھے کی وجہ امریتا اور سیف کی عمر میں بڑا فرق تھا ۔ امریتا اس وقت سیف سے تیرہ سال بڑی تھیں اور انڈسٹری میں ایک مقام حاصل کر چکی تھیں ۔ جبکہ سیف کی کوئی فلم تک ریلیز نہیں ہوئی تھی ۔ لیکن پھر بھی دونوں نے دل کی سنی ، کنبہ کی نہیں اور خفیہ طور پر شادی کرلی۔ لیکن شادی کے بعد جب امریتا پٹودی کنبہ میں پہنچیں تو ایک شخص سے انہیں کافی ڈر لگتا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سیف علی خان سے طلاق کے بعد امرتا سنگھ نے مانگی تھی اتنی موٹی رقم ، جان کر رہ جائیں گے دنگ


      یہ بات خود شادی کے بعد ایک انٹرویو میں امریتا سنگھ نے کہا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ساس یعنی شرمیلا ٹیگور سے کافی ڈرتی ہیں ۔ یہاں تک کہ ان کے ساتھ ایک کمرے میں کافی ڈر لگتا تھا کیونکہ ان کے سامنے آتے ہی وہ کافی نروس ہوجاتی تھیں ۔ اس وقت وہ سیف علی خان سے درخواست کرتی تھیں کہ انہیں ان کی ماں سے ساتھ اکیلا بالکل نہ چھوڑے، لیکن سیف اکثر یہ کرتے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آخر کیوں امرتا سنگھ نے کہا : دل کرتا ہے فرائی پین سے سیف علی خان کا سر پھوڑ دوں


      دونوں کی شادی 1991 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک رہا تھا ۔ شادی کے بعد تین چار سال تک امریتا کی کچھ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں ۔ وہیں سیف کا کریئر بھی رفتار پکڑ چکا تھا ، لیکن سارا علی خان کے پیدا ہونے کے بعد امریتا نے پورا دھیان کنبہ پر لگا دیا ۔ وہ فلموں سے غائب سی ہوگئیں ۔ بیٹی کی پرورش میں انہوں نے فلموں میں کام کرنا ہی بند کردیا ۔

      دھیرے دھیرے دونوں کے درمیان نہ جانے کن باتوں کو لے کر کشیدگی بڑھنے لگا ۔ وقت کے ساتھ یہ کشیدگی بڑھا اور دونوں الگ رہنے لگے ۔ الگ رہ کر بھی ان کی بات نہیں بنی اور آخر کار انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا اور پھر سال 2--4 میں امریتا اور سیف آفیشیل طور پر سے الگ ہوگئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: