Saif-Amrita: آخر کیوں امرتا سنگھ نے کہا : دل کرتا ہے فرائی پین سے سیف علی خان کا سر پھوڑ دوں
Saif-Amrita: آخر کیوں امرتا سنگھ نے کہا : دل کرتا ہے فرائی پین سے سیف علی خان کا سر پھوڑ دوں ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔
Saif Ali Khan Amrita Singh Throwback Interview: امرتا سنگھ اور سیف علی خان نے اپنی شادی سے مذہب سے لے کر عمر تک سبھی بندشوں کو توڑ دیا تھا ، لیکن پھر بھی شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی ۔ کپل کے دو بچے بھی ہوئے حالانکہ اب سیف اور امرتا طلاق کے بعد اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں ۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ اپنی فلموں میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی پرسنل لائف اور ریلیشن شپ کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہی ہیں ۔ امرتا سنگھ اور سیف علی خان نے اپنی شادی سے مذہب سے لے کر عمر تک سبھی بندشوں کو توڑ دیا تھا ، لیکن پھر بھی شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی ۔ کپل کے دو بچے بھی ہوئے حالانکہ اب سیف اور امرتا طلاق کے بعد اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں ۔ امرتا پردے سے زیادہ بولڈ اور بنداس اپنی حقیقی زندگی میں مانی جاتی ہیں ۔
امرتا سنگھ نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ بکنی پہننے والی بنداس ٹائپ کی اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ گھریلو زیادہ ہیں ۔ امرتا اور سیف نے سال 1991 سے 2004 تک شادی شدی زندگی انجوائے کی اور پھر طلاق لے لیا ۔ یہ جوڑا سیمی گریوال کے ٹاک شو میں بھی شرکت کیلئے پہنچا تھا ۔ اس شو میں امرتا نے بتایا تھا کہ کیسے سیف سے شادی کے بعد ان کی زندگی کافی بدل گئی تھی ۔ امرتا نے بتایا تھا کہ وہ سیف کے ساتھ شادی کے بعد کہیں زیادہ پرسکون اور نرم ہوگئی تھیں ۔
سال 1999 میں جب اس انٹرویو میں سیمی گریوال نے امرتا کو کہا کہ وہ اپنے بے باک اور بنداس انداز کیلئے مشہور ہیں ، لیکن کیا شادی کے بعد ان کا وہ پرانا انداز ٹھنڈہ پڑ گیا ہے ؟ تو اس کے جواب میں امرتا سنگھ نے کہا کہ میں بہت باک اور بنداس تھی ، لیکن تب میری عمر تھی ۔ میں اپنے آپ میں مکمل تھی اور میں اپنے لئے جیتی تھی ، میں ابھی بھی بہت مضبوط ہوں ، لیکن اب پرسکون ہوگئی ہوں ۔
اس انٹرویو کے دوران سیف اور امرتا نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بتایا ۔ انٹرویو کے دوران امرتا سے سیمی گریوال نے سوال کیا کہ کیا سیف کے دوسری اداکاراوں کے ساتھ فلموں میں کام کرنے پر عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے ؟ تو امرتا نے اس کے جواب میں کہا کہ اگر میں نہ کہوں تو یہ جھوٹ ہوگا، ہماری اپنی پریشانیاں ہوتی ہیں، ہماری اپنی لڑائیاں ہوتی ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی خاتون عدم تحفظ کا احساس کرتی ہے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے ۔
حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیف پر نظر نہیں بنائے رکھتی ، کیوںکہ وہ اس زندگی کو جی چکی ہیں ۔ امرتا نے مزید کہا کہ میں روتی ہوں اور لڑتی ہوں، وہ سبھی نارمل چیزیں کرتی ہوں ، جو کوئی بھی دوسری خاتون کرتی ہیں ، میں فرائی پین سے سیف کا سر پھوڑنا چاہتی ہوں ۔ اس پر سیف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ایسا پہلے ہی کرچکی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔