உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amrita Singh Love Life: سیف علی خان سے پہلے اس بالی ووڈ اسٹار کو چاہنے لگی تھیں امریتا سنگھ، صرف اس وجہ سے نہیں ہوپائی شادی

    امریتا سنگھ اپنی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ ۔ تصویر : سارا علی خان انسٹاگرام ۔

    امریتا سنگھ اپنی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ ۔ تصویر : سارا علی خان انسٹاگرام ۔

    Amrita Singh Love Life: سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں سات پھیرے لے کر لو میریج کرلی تھی ، جس میں اہل خانہ کی رضامندی شادی نہیں تھی ، لیکن شادی کے بعد اہل خانہ کو یہ رشتہ منظور کرنا پڑا ۔ تاہم سیف سے پہلے امریتا سنگھ کا دل کسی اور بالی ووڈ اسٹار کے لئے دھڑکا تھا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : امریتا سنگھ اور سیف علی خان کا پیار پہلی نظر کا پیار تھا ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا، دوسری ملاقات میں دل دیا اور تیسری ملاقات میں بات شادی تک جا پہنچی تھی ۔ بھلے ہی دونوں کا رشتہ زیادہ وقت تک نہیں چلا لیکن ان کا رشتہ آج بھی چرچا میں بنا رہتا ہے ۔ لیکن سیف علی خان سے پہلے امریتا کسی اور بالی ووڈ اسٹار کے عشق میں گرفت تھی اور بات یہاں بھی شادی تک پہنچنے والی تھی لیکن پھر ایک وجہ سے شادی نہیں ہوپائی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آخر کیوں امرتا سنگھ نے کہا : دل کرتا ہے فرائی پین سے سیف علی خان کا سر پھوڑ دوں


      سنی دیول نے اپنے کریئر کی شروعات بے تاب فلم سے کی تھی ۔ یہ ان کی ڈیبیو فلم تھی جس میں ان کے ساتھ امریتا سنگھ تھی ۔ فلم زبردست ہٹ رہی تھی اور دونوں کی جوڑی بھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی امریتا اور سنی ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے اور چاہنے لگے تھے ، لیکن پھر امریتا کو کچھ ایسا پتہ چلا کہ انہوں نے اس رشتے سے اپنے پاوں پیچھے کھینچ لئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پٹودی خاندان کے اس شخص سے خوف کھاتی تھیں امریتا سنگھ، سیف علی خان سے ہمیشہ کرتی تھی ایک ہی درخواست


      دراصل اس وقت سنی دیول شادی شدہ تھے اور یہ بات انہوں نے سب سے چھپائی تھی ۔ سنی کی شادی ایک آرینج میریج تھی اور شادی کے بعد ان کی اہلیہ پوجا دیول بیرون ممالک رہ رہی تھیں ۔ تاکہ ڈیبیو سے پہلے سنی کی شادی کی خبر نہ پتہ چلے ۔ لہذا شوٹنگ س بریک ملتے ہی سنی اپنی بیوی کے پاس پہنچ جاتے تھے ۔ جب امریتا کو یہ بات پتہ چلی تو وہ سنی کا گھر نہیں توڑنا چاہتی تھیں۔ لہذا وہ اس رشتے سے الگ ہوگئیں۔

      سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں سات پھیرے لے کر لو میریج کرلی تھی ، جس میں اہل خانہ کی رضامندی شادی نہیں تھی ، لیکن شادی کے بعد اہل خانہ کو یہ رشتہ منظور کرنا پڑا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: