بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کو ایک سال کا وقت گزر گیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے اور کنبہ اور ان کے فینس آج بھی یہ امید لگا رہے ہیں کہ جلد ہی اس معاملے کا سچ سب کے سامنے آجائے گا۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر ان کے فینس، سشانت کے قریبی کچھ نہ کچھ شیئر کرکے انہیں یاد کرتے رہتے ہیں۔ وہیں اس پہر میں اب اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے۔ دراصل اس ویڈیو نے سشانت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کو پھر سے توڑ دیا۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انکتا نے یوزرس کو جم کر لتاڑا اور سوشل میڈیا (Social Media) پر سے ویڈیو کو ہٹانے کے ساتھ ہی آگے اس طرح کی ویڈیو پوسٹ نہ کرنے کو کہا ہے۔
بتادیں کہ حال ہی میں ٹویٹر پر ایک یوزر نے سشانت سنگھ راجپوت کا وہ ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ ارتھی پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یوزر نے لکھا ہے، میں اس ویڈیو شیئر نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اس وجہ سے شیئر کیا کہ اگر کبھی بالی ووڈ فلموں کو دیکھنے خیال بھی من میں آئے تو اس چہرے کو یاد کرنا۔ اس ویڈٰو پر یوزر نے سشانت کی بہن اور ان کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو ٹیگ کیا ہے۔
یوزر کے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد انکتا لوکھنڈے غصے سے بھڑک اٹھی تھیں۔ انہوں نے اس کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، کیا ہوگیا ہے تم کو؟ ایسے ویڈیوز کو شیئر کرنا بند کرو۔ ہم سب کیلئے یہ دیکھنا بہت مشکل ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کو فوراً ڈلیٹ کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ ان سے پیات کرتے ہیں لیکن سپورٹ کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔ میں ہاتھ جور کر آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ اس ویڈیو کو ہٹادو۔
انکتا کے اس ٹویٹ کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں نے متفق ہوکر رضا مندی ظاہر کی تو کچھ لوگوں نے بھی انکتا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنا دیا تھا کہ آپ ویڈیو کو کیوں ری ٹویٹ کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو چودہ جون کو باندرہ میں واقع گھر پر ہی مردہ پایا گیا تھا۔ ان کی آخری رسوم میں انکتا لوکھنڈے شامل نہیں ہوئی تھیں۔ انہون نے کہا تھا کہ وہ سشانت کو ایسے نہیں دیکھ سکتی تھیں۔ اس لئے ان کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہوئی تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔