ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑا کا خیال رکھتے نظر آئے ارجن کپور، Valentine's Day پر وائرل ہوا ویڈیو

ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ارجن کپور (Arjun Kapoor) آئے دن اسپاٹ ہوتے رہتے ہیں۔ ان دونوں کے ریلیشن شپ اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ ویلنٹائن ڈے پر ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
ملائیکہ اروڑا کا خیال رکھتے نظر آئے ارجن کپور، Valentine's Day پر وائرل ہوا ویڈیو
ملائیکہ اروڑا کا خیال رکھتے نظر آئے ارجن کپور، Valentine's Day پر وائرل ہوا ویڈیو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ارجن کپور (Arjun Kapoor) ان دنوں بالی ووڈ کے لوبرڈ میں سے ایک ہیں۔ ان کے رشتے کو لے کر آئے دن چرچا ہوتی ہی رہتی ہے۔ دونوں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ ارجن اور ملائیکہ کی تصاویر اور ویڈیوز آئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ وہیں، ویلنٹائن ڈے پر ان دونوں کا ایک نیا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں یوں تو کچھ خاص نہیں ہے، لیکن جو بات لوگوں کو متوجہ کر رہی ہے۔ ارجن کپور کا ملائیکہ اروڑہ کے لئے خاص گیسچر۔


ارجن کپور اپنی لیڈی لو کا خاص خیال رکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ارجن کپور بڑی ہی شائستگی سے ملائیکہ اروڑہ کو گاڑی میں بیٹھانے کے بعد ہی اپنی کار میں بیٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ارجن کپور کی اس ادا پر مداح کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ دراصل، ارجن کپور گاڑی کے پاس کھڑے ہوکر ملائیکہ اروڑا کا انتظار کر رہے ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ کے آنے کے بعد ان کے لئے گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں بیٹھاتے ہیں اور پھر اپنی کار میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)






سفید رنگ کے جیکٹ اور شارٹس کے ساتھ کلر فل کراپ ٹاپ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ وہیں ارجن کپور بلیک شرٹ اور بلو ڈینم جینس پہنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ارجن میں بلیک کلر (سیاہ رنگ) کا ماسک بھی اپنے چہرے پر لگایا ہے۔ یعنی ان دنوں بھی ارجن کورونا سے بچاو کے اصول وضوابط پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ ویلنٹن ٹائن ڈے ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور نے خاص طریقے سے منایا۔ ملائیکہ نے ارجن کی ٹی شرٹ کی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جس پر لکھا ہے ’لو از ان دی ایئر‘۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور نے کورونا بحران کے وقت میں لاکھ ڈاون میں ساتھ وقت گزارا تھا۔ دونوں کووڈ-19 پازیٹیو بھی ہوئے تھے۔ خبر ہے کہ دونوں جلد شادی کرسکتے ہیں۔ فلم اداکارہ اور فٹنس فریک ملائیکہ اروڑہ اپنے سابق شوہر سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ طلاق کے بعد الگ ہوچکی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ ایک نوعمر بیٹے کی ماں بھی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 14, 2021 08:59 PM IST