اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھاگیہ شری نےگلیمرکی دنیا کو کیوں کہا تھا الوداع؟ سالوں بعد اداکارہ نے بتائی وجہ

    فلم ’میں نے پیار کیا‘ (Maine Pyar Kiya) سے لوگوں کے دلوں پر چھا جانے والی بھاگیہ شری (Bhagyashree) نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ آخر وہ کیوں اتنے سالوں تک اداکاری کی دنیا سے دور رہیں؟

    فلم ’میں نے پیار کیا‘ (Maine Pyar Kiya) سے لوگوں کے دلوں پر چھا جانے والی بھاگیہ شری (Bhagyashree) نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ آخر وہ کیوں اتنے سالوں تک اداکاری کی دنیا سے دور رہیں؟

    فلم ’میں نے پیار کیا‘ (Maine Pyar Kiya) سے لوگوں کے دلوں پر چھا جانے والی بھاگیہ شری (Bhagyashree) نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ آخر وہ کیوں اتنے سالوں تک اداکاری کی دنیا سے دور رہیں؟

    • Share this:
      اداکارہ بھاگیہ شری (Bhagyashree) کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں ان کی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ (Maine Pyar  Kiya) کی پیاری اور معصوم ’سمن‘ کا کردار ابھر آتا ہے۔ اس فلم میں ان کے ہیرو سلمان خان (Salman Khan) تھے۔ اس فلم کے سپرہٹ ہوتے ہی وہ بالی ووڈ (Bollywood) کی ٹاپ ہیروئن میں شامل ہوگئی تھی، لیکن اچانک انہوں نے گلیمر کی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ پھر بعد میں انہوں نے ٹی وی شوز سے اداکاری کی دنیا میں واپسی کی تھیں، لیکن وہ ایک بار پھر اداکاری کی دنیا سے دوری بنالیں۔ اب تقریباً ایک دہانی بعد، بھاگیہ شری پھر سے بڑے پردے پر واپسی کی۔ حال ہی میں، کنگنا رانوت کی فلم ’تھلائیوی‘ (Thalaivii) میں وہ نظر آئی تھیں۔

      فلم ’میں نے پیار کیا‘ (Maine Pyar Kiya) سے لوگوں کے دلوں پر چھا جانے والی بھاگیہ شری (Bhagyashree) نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ آخر وہ کیوں اتنے سالوں تک اداکاری کی دنیا سے دور رہیں؟ بھاگیہ شری اپنے انٹرویو میں یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں، ’سال 15-2014 کے درمیان وہ ایک ٹی وی شو ’لوٹ آو تریشا‘ کر رہی تھیں، شوٹنگ کے دوران وہ اپنے ہاتھ کو ٹھیک سے گھما نہیں پا رہی تھیں‘۔

      بھاگیہ شری نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کے لئے کہہ دیا تھا۔ سرجری کی بات سن کر وہ بے حد ڈر گئی تھیں۔ پھر انہوں نے نیوٹریشین اور فٹنس کی پڑھائی کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے لئے وہ اسٹینفارڈ یونیورسٹی گئیں۔ ایک سال کے بعد میرا ہاتھ ٹھیک ہو گیا۔ اس بات سے ان کے ڈاکٹر حیران تھے۔

      52 سال کی عمر میں بھاگیہ شری بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھتی ہیں۔ آپ ان کے انسٹا گرام پر صحت سے متعلق ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔ کئی ویڈیوز میں وہ اپنے مداحوں کو صحتمند رہنے کے ٹپس بھی دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔



      میڈیا رپورٹ کے مطابق، جس وقت فلم ’میں نے پیار کیا‘ ریلیز ہوئی تھی، اس وقت وہ اپنے شوہر ہمالیہ کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ ہمالیہ بھی اس وقت فلموں میں کیریئر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوئے تھے۔ بھاگیہ شری اور ہمالیہ کی جوڑی والی کچھ فلمیں ریلیز بھی ہوئیں، مگر سبھی باکس آفس بری طرح سے فلاپ رہیں۔ بعد میں بھاگیہ شری نے ہمالیہ سے شادی کرلی اور اپنی فیملی کی ذمہ داری نبھانے لگیں۔

      بھاگیہ شری ایک بار پھر بڑے پردے پر لوٹ آئی ہیں۔ فلم ’تھلائیوی‘ میں تو ناظرین نے ان کی اداکاری کو تو دیکھا ہی، اب وہ ساوتھ کے سپر اسٹار پربھاس کی آنے والی فلم ’رادھے شیام‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ ریئلٹی شوز میں بھی گیسٹ کے طور پر شامل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ایودھیا کے رام لیلا میں سیتا کا کردار نبھائی تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: