نئی دہلی: سپرہٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی سمن یعنی بھاگیہ شری (Bhagyashree Patwardhan) کی پیدائش 23 فروری، 1969 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1989 میں سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ فار بیسٹ فیمیل ڈیبیو ملا تھا۔ اس کے بعد وہ ’تیاگی (1992)‘ اور ’رانا (1998)‘ میں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی بزنس مین ہمالیہ داسانی (Himalaya Dasani) سے شادی کرلی تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے فلموں سے دوری بنالی تھی۔ بھاگیہ شری کی پیدائش مہاراشٹر کے سانگلی کے رائل فیملی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد وجے سنگھ رام مادھو راو پٹوردھن سانگلی کے راجا تھے۔ بھاگیہ شری کی دو چھوٹی بہنیں مدھونتی اور پورنیما بھی ہیں۔
بھاگیہ شری کا اصلی نام شری منت راج کماری بھاگیہ شری راج پٹوردھن ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہندی فلموں میں کام کیا ہے، بلکہ وہ بھوجپوری اور کنڑ فلموں میں بھی اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔ بھاگیہ شری کے دو بچے ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام ابھمنیو داسانی ہے اور بیٹی کا نام اونتکا داسانی ہے۔ بھاگیہ شری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ سال 2015 میں انہیں مہاراشٹر حکومت نے ’بھاگیہ شری یوجنا‘ کا برانڈ امبیسڈر بنایا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، حکومت 21,200 روپئے کی رقم بچے کے کھاتے میں جمع کرتی ہے اور بدلے میں ایک روپئے جمع کرواتی ہے۔ یہ رقم 18 سال کی عمر کے بعد 10 لاکھ روپئے کے نقد فائدہ میں تبدیل کی جاتی ہے۔

سلمان خان اور بھاگیہ شری سے جڑا ایک اور قصہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بار ایک فوٹو گرافر نے سلمان خان سے فوٹو شوٹ کے دوران بھاگیہ شری کو کس کرنے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔
میں نے پیار کیا میں لوگوں کو سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کافی پسند آئی تھی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فلم میں لوگوں نے سلمان خان سے زیادہ ’بھاگیہ شری کو پسند کیا تھا اور حال یہ ہوگیا تھا کہ سلمان خان کو اس فلم کے بعد کسی اور فلم کا آفر بھی نہیں مل رہا تھا۔ سلمان خان نے اس کا انکشاف آپ کی عدالت میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا- ’میں نے پیار کیا کے چار پانچ مہینے تک کوئی نہیں ملا تھا مجھے، ایسا لگ رہا تھا کہ کام ملے گا بھی نہیں، کیونکہ بھاگیہ شری میڈم نے اس وقت طے کرلیا تھا کہ وہ اب فلمیں نہیں کریں گی اور شادی کرلیں گی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کرلی اور فلم کا پورا کریڈٹ بھی لے کر بھاگ گئیں۔ ایسا لگا انڈسٹری والوں کو کہ لیڈ فنکار تو صرف وہی تھیں، میں تو کچھ تھا ہی نہیں۔
سلمان خان اور بھاگیہ شری سے جڑا ایک اور قصہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بار ایک فوٹو گرافر نے سلمان خان سے فوٹو شوٹ کے دوران بھاگیہ شری کو کس کرنے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔ جب یہ بات بھاگیہ شری کو پتہ چلی تو ان کی نظر میں سلمان خان کے لئے احترام میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔