جیل سے باہر آئی اداکارہ تو خوشی سے رو پڑی ماں، چہرے پر نظر آئے گہرے نشان! ممبئی پولیس نے بتائی چونکانے والی سچائی
جیل سے نکلیں اداکارہ تو خوشی سے رو پڑی ماں، چہرے پر نظر آئے گہرے نشان! ممبئی پولیس نے بتائی چونکانے والی سچائی ۔ تصویر : Instagram@chrisannpereira
Chrisann Pereira News: بالی ووڈ اداکارہ کرسن پریرا کو شارجہ پولیس نے تین ہفتوں کے بعد جیل سے رہا کردیا ہے ۔ کرسن پریرا کو شارجہ ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کرسن پریرا کو شارجہ پولیس نے تین ہفتوں کے بعد جیل سے رہا کردیا ہے ۔ کرسن پریرا کو شارجہ ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ کرسن کے ہاتھ میں ایک ٹرافی تھی، جس میں ڈرگس پائے گئے تھے ۔ ڈرگ ملتے ہی کرسن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
حالانکہ جب پورے معاملہ کی جانچ ہوئی تو کرسن معاملہ میں بے گناہ نکلیں اور انہیں پولیس نے رہا کردیا ہے ۔ اداکارہ نے باہر آتے ہی اپنی ماں سے بات کی ۔ اداکارہ کی ماں بیٹی کو کھلی دھوپ میں دیکھ کر خوشی سے رو پڑیں ۔ کرسن کے رہا ہوتے ہی ان کے گھر میں خوشی کا ماحول تھا ۔ اداکارہ کے بھائی نے اس کا ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے ۔
اداکارہ کرسن پریرا بالی ووڈ میں چھوٹے کردار ادا کرچکی ہیں ۔ سڑک 2 اور بٹلہ ہاوس میں کام کرچکیں 27 سالہ اداکارہ لگاتار آڈیشن دیتی رہتی ہیں۔ اسی دوران کرسن کو کسی نے دبئی میں ایک سیریز مین کاسٹ ہونے کا حوالہ دیا ور یو اے ای بھیج دیا ۔ یکم اپریل کو کرسن یہاں پہنچ گئیں ۔ یہاں کچھ بدمعاش لوگوں نے اداکارہ کا فائدہ اٹھایا اور انہیں ایک سامان دیا، جو انہیں کسی تیسرے تک پہنچانا تھا ۔ کرسن نے بھی اس سامان کو رکھ لیا اور اپنے ساتھ لے گئیں ۔ کرسن جیسے ہی شارجہ ایئرپورٹ پہنچیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
جب کرسن کو شارجہ پولیس نے گرفتار کیا تو انہوں نے پورے معاملہ کی سچائی بتائی اور اپنی بے گناہی کی پیروی کی ۔ پولیس نے کرسن سے پوچھ گچھ کی اور سبھی ثبوت جمع کئے ۔ اس کے بعد ممبئی پولیس کو اس کی جانکاری دی گئی ۔ ادھر ممبئی پولیس معاملہ میں سرگرم ہوئی اور دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمین نے اداکارہ کو پھنسایا تھا ۔ معاملہ کی جانچ ہونے کے بعد کرسن کو رہا کردیا گیا ہے ۔ اداکارہ کی رہائی پر ان کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔