'بیت الخلا کے پانی سے کافی، ٹائیڈ سے دھوئے بال'، یو اے ای کی جیل سے رہا ہوئی مشہور اداکارہ نے سنائی آپ بیتی

'بیت الخلا کے پانی سے کافی، ٹائیڈ سے دھوئے بال'، یو اے ای کی جیل سے رہا ہوئی مشہور اداکارہ نے سنائی آب یتی (Credit/Instagram/ChrisannPereira)

'بیت الخلا کے پانی سے کافی، ٹائیڈ سے دھوئے بال'، یو اے ای کی جیل سے رہا ہوئی مشہور اداکارہ نے سنائی آب یتی (Credit/Instagram/ChrisannPereira)

Chrisann Pereira News: سڑک 2 اور بٹلہ ہاوس جیسی فلموں میں نظر آچکیں اداکارہ نے دعوی کیا کہ انہیں جیل کے اندر بیت الخلا کے پانی سے کافی بنانا پڑا ۔ انسٹاگرام پر ان کے بھائی کیون نے ان کے نوٹ کو شیئر کیا تھا ۔ اس میں اداکارہ نے دعوی کیا ہے کہ جیل میں انہوں ٹائیڈ ڈیٹرجنٹ سے اپنے بال دھوئے تھے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    نئی دہلی : ڈرگس معاملہ میں یو اے ای کی جیل سے رہا ہونے کے ایک دن بعد بالی ووڈ اداکارہ کرسن پریرا نے ایک ہاتھ سے لکھا نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔ اس میں انہوں نے اپنی آپ بیتی لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہے ۔ سڑک 2 اور بٹلہ ہاوس جیسی فلموں میں نظر آچکیں اداکارہ نے دعوی کیا کہ انہیں جیل کے اندر بیت الخلا کے پانی سے کافی بنانا پڑا ۔ انسٹاگرام پر ان کے بھائی کیون نے ان کے نوٹ کو شیئر کیا تھا ۔ اس میں اداکارہ نے دعوی کیا ہے کہ جیل میں انہوں ٹائیڈ ڈیٹرجنٹ سے اپنے بال دھوئے تھے ۔

    اداکارہ نے اپنے نوٹ میں لکھا: مجھے جیل میں کاغذ اور قلم تلاش کرنے میں تین ہفتے اور پانچ دن کا وقت لگا ۔ میں نے ٹائیڈ سے اپنے بال دھوئے۔ بیت الخلا کے پانی سے اپنی کافی بنائی ۔ میں نے بالی ووڈ فلمیں بھی دیکھیں ۔ کبھی کبھی میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے تو کبھی کبھی میں اپنے کلچر، موسیقی اور ٹی وی پر جانے پہچانے چہروں کو دیکھ کر مسکراتی تھی ۔ مجھے ایک ہندوستانی ہونے اور ہندوستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے ۔

    بالی ووڈ اداکارہ کرسن پریرا نے اپنے نوٹ میں لکھا : میں اس گندے کھیل میں صرف ایک مہرا ہوں ۔ کرسن کے بھائی کیون پریرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا اور کہا تھا کہ اداکارہ جمعہ تک ہندوستان واپس آجائے گی ۔ کیون نے بدھ کو انسٹاگرام پر کرسن کے ساتھ اہل خانہ کے ایک جذباتی ویڈیو کال کو شیئر کرتے ہوئے لکھا : Chrisann is SET FREE!!! وہ اگلے 48 گھنٹوں میں ہندوستان پہنچ جائے گی ۔

    ویڈیو میں اداکارہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کنبہ جذباتی نظر آیا ۔ کال میں کرسن بھی جذباتی نظر آئیں ۔ آنکھوں میں آنسو لئے انہوں نے اہل خانہ سے جلد ملنے کی امید ظاہر کی تھی ۔ 27 سال کی کرسن پریرا کو پچھلے مہینے ممبئی کے کچھ لوگوں نے ڈرگس معاملہ میں پھنسایا تھا، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہوں نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: اداکارہ جھانوی کپور نے پہن لی اتنے کٹس والی ڈریس، دیکھتے ہی فینس نے کہہ ڈالی یہ بڑی بات


    یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ کی 8 اداکارائیں جو شادی شدہ مرد پر ہار بیٹھیں دل، بننا پسند کیا دوسری بیوی



    ملزمین نے ڈرگس کو ایک ایوارڈ ٹرافی میں چھپایا تھا، جس کا شارجہ میں پتہ چلا تھا ۔ اس کے بعد مقامی پولیس نے کرسن کو گرفتار کرلیا تھا ۔ وہ یکم اپریل سے جیل میں تھیں ۔ معاملہ کی جانچ کررہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اہم ملزم اینتھنی پال کو بوریولی اور اس کے ساتھی راجیش بوبھاٹے عرف روی کو گرفتار کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: