உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دیپکا پاڈوکون پر ہوا رنویر سنگھ کا ثر! عجیب و غریب آؤٹ فٹ پہننے پر اڑا مذاق، لوگوں نے پوچھے ایسے سوال

    دیپیکا پادوکون

    دیپیکا پادوکون

    وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیپیکا پاڈوکون اوور سائز کی پرنٹ شدہ ڈینم جیکٹ اور ڈینم جینس پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بلیک کیٹن ہائی ہیلس کے ساتھ سفید موزے بھی پہنے ہوئے ہیں جو بالکل بھی میل نہیں کھا رہے ہیں۔

    • Share this:
      دیپیکا پاڈوکون  (Deepika Padukone)  ایک ایسی ہی بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو ہمیشہ سے اپنے فیشنیبل لک کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہیں دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ عموماً عجیب و غریب لباس پہنے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتے رہتے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ (Ranveer Singh)  کے فیشن کا اثر اب دیپیکا پاڈوکون پر بھی ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ان دنوں اداکارہ کا ایئرپورٹ لک  (Deepika Padukone Air Port Look)  زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس ان کی اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

      لوگ دیپیکا پاڈوکون  (Deepika Padukone)  کو کر رہے ہیں ٹرول
      وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیپیکا پاڈوکون اوور سائز کی پرنٹ شدہ ڈینم جیکٹ اور ڈینم جینس پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بلیک کیٹن ہائی ہیلس کے ساتھ سفید موزے بھی پہنے ہوئے ہیں جو بالکل بھی میل نہیں کھا رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا یوزرس کو  کو بیٹھے بٹھائے دیپیکا کو ٹرول کرنے کے لیے موقع  مل گیا۔ یوزرس  نے مضحکہ خیز تبصرے کیے۔ ایک یوزر نے سب سے دلچسپ کمینٹ  کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے رنویر کے کپڑے پہن لئے کیا دی دی؟' وہیں  دوسرے نے لکھا، 'سینڈل اور موزے بہت خراب لگ رہے  ہیں۔ انہیں ایک نئے اسٹائلسٹ کی ضرورت ہے۔ سچ پوچھیں تو دونوں میاں بیوی کو اس کی ضرورت ہے۔ براہ کرم ایسے فیشن کی پیروی نہ کریں، یہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      سوشل میڈیا یوزرس خاص طور پر دیپیکا کے سینڈل اور جرابوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ایک یوزر نے کمینٹ کیا، 'دیپیکا کو ہیلز کے ساتھ موزے پہننا اسٹائل کیوں لگتا ہے؟' ایک اور ہوزر نے کمینٹ کیا، 'سینڈل کے ساتھ جرابیں بھیانک لگتی ہیں'۔ ساتھ ہی ایک نے لکھا، 'رنویر کا دیپیکا پر اثر ہو گیا  ہے، اب لگتا ہے کہ ڈیزائنر بھی ان کا ایک ہی ہے'۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: