نئی دہلی: دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل فرسٹ، ڈیزائن پر مبنی اور پائیدار گھریلو خوردہ فروش پاٹری بارن نے مشہور انٹرنیشنل سلیبریٹی دیپیکا پاڈوکون کو گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر سائن کیا ہے۔ برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کے ساتھ دیپیکا پاٹری بارن کے ساتھ مل کر ایک کلیکشن لانے کی تیاری میں بھی ہیں۔ پاٹری بارن، ولیمز۔سونوما، انک کا ایک پورٹ فولیو برانڈ ہے اور اسی ستمبر میں، کمپنی نے ریلائنس برانڈز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں دہلی میں اپنا پہلا اسٹور کھولا تھا۔
دیپیکا پاڈوکون امریکہ کے سان فرانسسکو، میں پاٹری بارن کی ان ہاؤس ڈیزائن ٹیم کے ساتھ ایک نئے کلیکشن پر کام کریں گی جو 2023 میں لانچ کیا جائے گا۔ اس شراکت داری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، دیپیکا پادوکون نے کہا، "انٹیریئر ڈیزائننگ کے لیے میرا جنون کسی سے چھپا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں گلوبل ہوم فرنشننگ لیڈر پاٹری بارن کے ساتھ منسلک ہونے اور ان کے ساتھ کچھ منفرد بنانے پر بہت خوش ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ "
پاٹری بارن کی چیف ڈیزائن آفیسر مونیکا بھارگوا نے کہا، "ہم گلوبل آئیکن دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ شراکت کے لیے پرجوش ہیں۔ 2023 میں ہم نئے کلیکشن لانچ کریں گے اور صارفین اپنے گھروں کو دیپکا کی سگنیچر اسٹائل کے ساتھ پاٹری بارن کے باوقار ڈیزائنوں سے اپنے گھروں کو سجا سکیں گے۔
پاٹری بارن ہوم فرنشننگ انڈسٹری میں اپنی خدمات اور معیاری مصنوعات کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ ایسی مصنوعات جو زیادہ دیر تک چلتی ہیں اور جنگلات کو نقصان نہیں پہنچاتی ہیں۔ پاٹری بارن کے پروڈکٹس سیریز میں فرنیچر، بستر، باتھ، قالین، پردے، ٹیبل ٹاپ، لائیٹنگ اور سجاوٹی سامان شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔