உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دشا پٹانی کے ساتھ سوریہ کی پہلی پین انڈیا فلم کے ہوئے سین، فلم ساز نے دی وارننگ، ڈلیٹ کرو ورنہ

    دشا پٹانی نے حال ہی میں گوا میں سوریہ 42 کی شوٹنگ میں شامل ہوئیں۔  فلم کا پہلا شیڈول شہر کے کسی خوبصورت مقام پر تقریباً ایک ماہ تک چلنے کی امید ہے۔

    دشا پٹانی نے حال ہی میں گوا میں سوریہ 42 کی شوٹنگ میں شامل ہوئیں۔ فلم کا پہلا شیڈول شہر کے کسی خوبصورت مقام پر تقریباً ایک ماہ تک چلنے کی امید ہے۔

    دشا پٹانی نے حال ہی میں گوا میں سوریہ 42 کی شوٹنگ میں شامل ہوئیں۔ فلم کا پہلا شیڈول شہر کے کسی خوبصورت مقام پر تقریباً ایک ماہ تک چلنے کی امید ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      سوریہ اور دشا پٹانی نے ہدایت کار سریتھائی سیوا کی پین انڈیا فلم 'سوریا 42' (Suriya 42) سائن کی ہے، جس کا ٹائٹل آنا باقی ہے۔ فلم کی شوٹنگ گوا میں تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اسی بیچ پروڈکشن ہاؤس اسٹوڈیو گرین نے سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے مداحوں سے لیک ہونے والی تصاویر کو ہٹانے کی اپیل کی ہے اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔

      سوریہ 42 بنانے والوں نے قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔
      دشا پٹانی نے حال ہی میں گوا میں سوریہ 42 کی شوٹنگ میں شامل ہوئیں۔  فلم کا پہلا شیڈول شہر کے کسی خوبصورت مقام پر تقریباً ایک ماہ تک چلنے کی امید ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر سوریا 42 کی شوٹنگ اسپاٹ سے تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو رہے تھے۔ 25 ستمبر کو، اسٹوڈیو گرین نے ٹوئٹر پر وارننگ دی ہے کہ اگر لیک ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹایا نہیں گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔



      ایرانی پولیس کی مظاہرہ کرنے والی خواتین پر گولیوں کی بارش، اب تک 50 کی موت

      شہنازگل نیا ویڈیو وائرل، سجدے سر جھکتا ہے یارا میں کیا کروں، تجھ میں رب دکھتا ہے۔۔۔

      پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے لکھا گیا ہے، 'سب سے عاجزانہ درخواست! ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ یوزرس  ہماری آنے والے پروڈکشن #Surya42 کے شوٹنگ سیٹ سے 'ویڈیوز اور تصاویر' شیئر کر رہے ہیں۔ ہر ایک کام میں پوری ٹیم کا خون اور پسینہ شامل ہوتا ہے۔ ہم اس فلم کو سب کے لیے ایک عظیم تھیئٹر کے تجربے کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ فلم سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر کو اپنے اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو آپ کا ہم پر بڑا احسان ہو گا۔ نیز ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مستقبل میں اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ ہم آپ کو یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے اور 'کاپی رائٹ کی خلاف ورزی' کے تحت قانونی کارروائی کریں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: