ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دشا پاٹنی نے بیان کیا دل کا درد، کہا- کسی لڑکے نے آج تک نہیں کیا پرپوز

بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی (Disha Patani) کی فلم ملنگ 7 فروری کو ریلیز ہوئی ہے۔ انہوں نےایک پروگرام کےدوران اپنی لو لائف کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

  • Share this:
دشا پاٹنی نے بیان کیا دل کا درد، کہا- کسی لڑکے نے آج تک نہیں کیا پرپوز
بالی وڈ اداکارہ دشا پٹانی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔اداکارہ دشا پٹانی اب ہالی وڈ میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی کی فلم ملنگ (Malang) ریلیز ہوچکی ہے۔ یہ فلم لوگوں کو پسند بھی آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ دشا پاٹنی کی خوبصورتی کے بھی قائل ہیں۔ لوگ بھلے ہی دشا پانٹی کو پسندکرتے ہیں، لیکن پھربھی دشا پاٹنی کو ایک بات کا افسوس ہے۔ ان کےمطابق انہیں آج تک کسی بھی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمس کی خبرکےمطابق دشا پاٹنی سے ملنگ کے پرموشن ایونٹ پرکچھ سوال جواب کئے گئے۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اب تک زندگی میں کتنے پرپوزل ملے ہیں اور انہوں نے کتنے دل توڑے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں دشا پاٹنی نے کہا، 'کسی نے مجھے پرپوز ہی نہیں کیا۔ میں اسکول میں ٹام بوائے تھی'۔




دشا پاٹنی نے اپنی لو لائف (پیار کی زندگی) کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا 'میرے والد پولیس میں تھے۔ کسی نے پوچھا ہی نہیں کبھی۔ پھر کالج میں بھی کسی نے نہیں پوچھا۔ پھر ادھر آگئی۔ میں ادھر کسی پارٹی میں نہیں جاتی ہوں۔ اس لئے کسی سے ملی نہیں۔ میری زندگی کافی دُکھ بھری رہی ہے۔


دشا پاٹنی نے اپنی لولائف پر بات کی ہے۔ تصویر: انسٹا گرام
دشا پاٹنی نے اپنی لولائف پر بات کی ہے۔ تصویر: انسٹا گرام


واضح رہےکہ دشا پاٹنی اور ٹائیگر شراف کوکئی بار ساتھ میں لنچ کرتے ہوئے اور گھومتے ہوئے اسپاٹ کیا گیا ہے، لیکن دونوں کی طرف سے کبھی ریلیشن شپ کو لےکرکوئی بات نہیں کہی گئی۔ ٹائیگرشراف کی بہن کرشنا شراف نے بھی بھائی کے ریلیشن شپ کو لےکر صفائی دی تھی۔ انہوں نے واضح طورپرکہا تھا کہ ٹائیگر شراف کسی کو بھی ڈیٹ نہیں کر رہےہیں۔ انہوں نے ایک چیٹ شو میں کہا تھا کہ آپ لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتی۔ میں ہربات کو بالکل سیدھے طور پرکہتی ہوں۔ ٹائیگرشراف 100 فیصد سنگل (تنہا) ہیں۔

اس سے پہلے بھی دشا پاٹنی نےاپنی لو لائف کےبارے میں بات کی تھی۔ 'ملنگ' کی اداکارہ دشا پاٹنی نے پنکولا کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا، 'پیار کافی اہم چیز ہوتی ہے۔ یہ ترغیب دینے والی طاقت ہوتی ہے۔ آپ جو کچھ بھی زندگی میں کرتے ہیں، وہ یا تو پیار کے لئے ہوتا ہے اور یا پھر پیار کی وجہ سے ہوتا ہے'۔

دشا پاٹنی کی فلم ملنگ ریلیز ہوچکی ہے۔ تصویر: انسٹا گرام
دشا پاٹنی کی فلم ملنگ ریلیز ہوچکی ہے۔ تصویر: انسٹا گرام


انہوں نےکہا تھا، 'آپ پیارکے بغیر کیسے رہ سکتے ہیں؟ مجھے بھی پہلی نظر میں پیار ہوا تھا۔ میرے لئے پیارمیں پڑنا بہت اہم ہے۔ میں پہلے دن تتلیوں کی طرح احساس سے پیار کرتی ہوں۔ اگرایسا پہلے دن نہیں ہوتا ہے، تو وہاں پیار نہیں ہوتا۔ میں اسےتلاش کرتی ہوں، جو میرے لڑکی ہونے کا احساس کرائے۔
First published: Feb 09, 2020 10:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading