உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے ہی بیٹے کو نہیں پہچان پائیں مشہور اداکارہ جنیلیا دیشمکھ ، کہا : کون ہے تو

    اپنے ہی بیٹے کو نہیں پہچان پائیں مشہور اداکارہ جنیلیا دیشمکھ ، کہا : کون ہے تو ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    اپنے ہی بیٹے کو نہیں پہچان پائیں مشہور اداکارہ جنیلیا دیشمکھ ، کہا : کون ہے تو ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    مشہور اداکارہ جینیلیا دیشمکھ بھلے ہی فلموں کی دنیا سے دور ہوں ، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی لگاتار رہتی ہیں ۔ آئے دن وہ اپنے ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : مشہور اداکارہ جینیلیا دیشمکھ بھلے ہی فلموں کی دنیا سے دور ہوں ، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی لگاتار رہتی ہیں ۔ آئے دن وہ اپنے ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ پہلے تو شوہر ریتیش کے ساتھ وہ نظر آتی تھیں ، لیکن اب وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں ۔

      بالی ووڈ اداکارہ اور رتیش دیشمکھ کی اہلیہ جینیلیا کو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دیکھا جاتا ہے ۔ یہاں جینیلیا اکثر اپنے مستی بھرے ویڈیوز شیئر کرتی رہیں ۔ جینیلیا فلموں میں ایکٹو بھلے ہی نہ ہوں ، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ وہ اپنے فینس کے ساتھ رابطہ میں رہتی ہیں اور ان کی بھرپور تفریح کرتی ہیں ۔

      اس سلسلہ میں جینیلیا کا ایک تازہ ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ دکاھئی دے رہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں جینیلیا کی اپنے بیٹے کے ساتھ مستی فینس کو کافی پسند آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کو جم کر لائیکس کررہے ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Genelia Deshmukh (@geneliad)





      جینیلیا نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں جینیلیا اپنے بیٹے کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہائی گائز ، یہ میں ہوں اور یہ ۔۔۔ تو کون ہے ؟ کون ہے تو؟ ۔ دراصل ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ آڈیو بہت ٹرینڈ کررہا ہے ، جس پر لوگ ریل بناکر اپنے اپنے ویڈیو شیئر کررہے ہیں ۔ اسی ٹرینڈ کو جاری رکھتے ہوئے جینیلیا نے بھی اپنا ویڈیو شیئر کردیا ہے ، جس کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: