ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حنا خان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ

چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنا چکیں اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اور کنبے کیلئے یہ وقت کافی دکھ بھرا ہے۔ آج یعنی 20 اپریل کو حنا خان کے والد کا انتقال (Hina Khan's father died ) ہو گیا ہے

  • Share this:
حنا خان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال،  اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنا چکیں اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اور کنبے کیلئے یہ وقت کافی دکھ بھرا ہے۔ آج یعنی 20 اپریل کو حنا خان کے والد کا انتقال (Hina Khan's father died ) ہو گیا ہے

چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنا چکیں اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اور کنبے کیلئے یہ وقت کافی دکھ بھرا ہے۔ آج یعنی 20 اپریل کو حنا خان کے والد کا انتقال (Hina Khan's father died ) ہو گیا ہے۔ ای ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق حنا کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ حنا خان جو کام کے سلسلے میں کشمیر میں تھیں والد کے انتقال کی خبر سن کر ممبئی روانہ ہو گئی ہیں۔ حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تیھیں۔ اداکارہ اپنے فینس کے ساتھ اپنی فیملی سے جڑی چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔


ایک ایسا وقت بھی تھا جب حنا خان نے شکایت کی تھی کہ ان کے والد انہیں پیسے خرچ کرنے سے روکنے کیلئے ان کے کریڈٹ کارڈ ضبط کر لیتے تھے۔ ایک انٹرویو میں حنا خان نے بتایا تھا کہ ان کے والد ہی ان کے ممبئی ڈریم کے بارے میں جانتے تھے۔ تب اداکارہ نے کہا تھا میں نہیں جانتی کہ کتنے لوگوں کو یہ معلوم ہے لیکن میں ممبئی جھوٹ بول کر آئی تھی اور صرف میرے پاپا ہی اس بارے میں جانتے تھے۔ میں نے صرف اپنے پاپا سے اس کے بارے میں بات کی تھی اور کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میں ممبئی میں کیا کر رہی ہوں۔ میری ماں اور دوسرے فیملی ممبر کو لگتا تھا کہ میں دہلی میں ہوں۔ میرے پاپا ہمیشہ میرے کرائم پاٹنر تھے۔


حنا نے مزید کہا ، 'اب میں مستقبل میں جو کچھ بھی کروں گی میں اسے اپنے والد کے ساتھ ضرور شیئر کروں گی۔ میں پہلے اپنے والد کو اپنے طرف کر لیتی ہوں اور جب میری والدہ ناراض ہوتی ہیں تو میں سارا الزام اپنے والد پر ڈال دیتی ہوں۔ وہ حیرت زدہ ہو کر ماں کی ڈانٹ کا سامنا کرتے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 20, 2021 10:49 PM IST