بالی ووڈ کی سپرہٹ اداکارہ ودیا بالن ان دنوں اپنی آئندہ فلم مشن منگل کو لیکر کافی چرچا میں ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہےجس میں ودیا بالن کچھ اس طرح نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ودیا حاملہ ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر ہوئے اس ویڈیو پر فینس اس خوشخبری کو جاننے کیلئے کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔
حال ہی میں ودیا بالن کو اسپاٹ کیا گیا جہاں ایک طرف ودیا بلیک آؤٹ فٹ میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ وہیں اس ویڈیو میں ان کو دیکھ کر لوگوں نے ان کے حاملہ ہونے کے قیاس لگانے شروع کردئے ہیں۔ یہاں دیکھیں یہ وائرل ویڈیو۔
شیئر کئے گئے ویڈیو میں ایک فین نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ودیا حاملہ ہیں؟ اس پر جواب میں دوسرے مداح نے لکھا کہ یہ جواب تو وہ ہی دے سکتی ہیں لیکن اب بیبی کپور کیلئے اور انتظار نہیں کیا جاتا۔
بہر حال ایسی خبروں پر ابھی تک ودیا کا کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اداکارہ نے سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ سال 2012 میں شادی کر لی تھی۔ دونوں مداحوں کے کافی پسندیدہ کپل میں سے ایک ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔