ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شادی کے بغیر حاملہ ہونے پر اٹھے تھے سوالات ، پہلی مرتبہ بالی ووڈ کی اس داکارہ نے توڑی اپنی خاموشی

کلکی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو عشق ایف ایم میں پہنچی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی سے وابستہ ہر پہلو پر کھل کر بات کی ۔

  • Share this:
شادی کے بغیر حاملہ ہونے پر اٹھے تھے سوالات ، پہلی مرتبہ بالی ووڈ کی اس داکارہ نے توڑی اپنی خاموشی
کلکی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو عشق ایف ایم میں پہنچی تھیں ۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں شاندار اداکاری اور بے باکی کیلئے مشہور اداکارہ کلکی کیکلاں ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ کلکی نے گزشتہ سال کے آخر میں ہی حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس بچے کو جنم دینے والی ہیں ۔ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے ۔ وہیں ان کے اس فیصلے پر کئی سوالات بھی اٹھے ۔ اداکارہ کا شادی کے بغیر ماں بننا یوں تو بالی ووڈ میں کوئی نئی بات نہیں ہے ، لیکن اس میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہیں کلکی پر بھی ایسے ہی کئی سوالات اٹھے ۔ حالانکہ وہ ان سوالات سے گھبراتی نہیں ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سبھی سوالات کا بڑی بے باکی سے جواب دیا ہے ۔


کلکی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو عشق ایف ایم میں پہنچی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی سے وابستہ ہر پہلو پر کھل کر بات کی ۔ انہوں نے اپنے حمل سے لے کر بوائے فرینڈ اور سابق شوہر انوراگ کشیپ سے متعلق بھی گفتگو کی ۔ جب کرینہ کپور نے ان سے سوال کیا کہ شادی کے بغیر ماں بننے پر ان پر کئی سوالات اٹھے ہیں ، تو اس کا سامنا کیسے کیا ؟۔ اس کے جواب میں کلکی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے پاس ایک سپر پاور ہے کہ میں اپنا فون سوئچ آف کردیتی ہوں اور کافی وقت تک سوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں ۔ میں اپنے پوسٹ پر تبصرے نہیں پڑھتی ہوں ۔


کلکی نے اب تک شادی نہیں کی ہے ۔
کلکی نے اب تک شادی نہیں کی ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھے مثبت تنقید کی ضرورت ہے تو میں اپنے قریبی لوگوں سے لینا پسند کروں گی اور میں اس کو سنجیدگی سے بھی لوں گی ۔ جیسا کہ مجھے قریبی لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ یہ بچے کے مستقبل کیلئے بہتر ہوگا کہ تم شادی کرلو ، تو ہم دونوں اس پر توجہ دے رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں ۔

کلکی نے یہ بھی بتایا کہ حمل کی خبر سن کر ان کے بوائے فرینڈ سب سے زیادہ خوش ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو تین دن اس کو قبول کرنے کیلئے لیا ، لیکن جیسے ہی میرے پارٹنر کو پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوا اور بچے کیلئے فورا تیار ہوگیا ۔
First published: Jan 17, 2020 06:13 PM IST