உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنگنا رانوت کا سالوں بعد پھر کسی لڑکے پر آیا دل، تصویر دکھاکر بولیں- میرا سب کچھ چرا لیا

    کنگنا رانوت کا سالوں بعد پھر کسی لڑکے پر آیا دل، تصویر دکھاکر بولیں- میرا سب کچھ چرا لیا

    کنگنا رانوت کا سالوں بعد پھر کسی لڑکے پر آیا دل، تصویر دکھاکر بولیں- میرا سب کچھ چرا لیا

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی ماں ان کی شادی کرانے کے پیچھے پڑی ہیں، لیکن کنگنا رانوت کی ماں اس میں ناکام ہو جارہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      منالی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ان دنوں ہماچل پردیش واقع پر اپنے گھر پر ہیں۔ لاک ڈاون کے سبب ممبئی میں کام بند ہونے کے بعد سے ہی حال ہی میں کچھ دنوں کی ممبئی یاترا کے علاوہ وہ مسلسل گھر پر بنی ہوئی ہیں۔ اس درمیان کنگنا رانوت کے ساتھ ان کی پوری فیملی بھی ساتھ ہی رہ رہی ہے۔ حال ہی میں کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ان کے ایک ٹی وی انٹرویو کو دیکھنے کے بعد ان کی ماں نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا کہ وہ کنگنا رانوت کی شادی کے لئے پریشان رہتی ہیں، لڑکا تلاش کرتی رہیں اور کنگنا رانوت گھوم گھوم کر اپنے ساتھ ہوئی خوفناک باتوں کو بتاتی رہتی ہیں۔ اسی درمیان کنگنا رانوت ایک ٹوئٹ کرکے ایک لڑکے کے بارے میں اپنے پیار کا اظہار کیا ہے۔

      یعنی یہ پریشانی ان دنوں سبھی ان نوجوان لڑکیوں کی چل رہی ہے جو سالوں بعد گھر لوٹی ہیں اور ان کے گھر والے لاک ڈاون کے وقت ہی ان کی شادی کرا دینا چاہتے ہیں۔ حالانکہ کنگنا رانوت کی بات کچھ مختلف ہے۔ انہوں نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ وہ سالوں تک آدتیہ پنچولی کے ساتھ رشتے میں رہی ہیں۔ بعد میں یہ رشتہ کافی پُرتشدد بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ رتک روشن بھی ان کےساتھ کافی وقت تک رشتہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ادھین سمن نے بھی کنگنا رانوت کے ساتھ افیئر میں رہنے کی بات کا اعتراف کیا ہے۔

      کنگنا رانوت  نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ وہ سالوں تک آدتیہ پنچولی کے ساتھ رشتے میں رہی ہیں۔ بعد میں یہ رشتہ کافی پُرتشدد بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ رتک روشن بھی ان کےساتھ کافی وقت تک رشتہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
      کنگنا رانوت نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ وہ سالوں تک آدتیہ پنچولی کے ساتھ رشتے میں رہی ہیں۔ بعد میں یہ رشتہ کافی پُرتشدد بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ رتک روشن بھی ان کےساتھ کافی وقت تک رشتہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔


      حالانکہ گزشتہ کچھ سالوں سے یہ سلسلہ تھم گیا تھا۔ اب کنگنا رانوت کے افیئر کے چرچے نہیں ہوتے۔ ان کی بیباکی سے رائے رکھنے اور خاص طور پر انڈسٹری کے اندر کی باتوں کو اجاگر کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں پہلی بار ان کی مہاراشٹر حکومت سے سیدھے ٹکر ہوگئی، اس کو لے کر بھی کچھ دنوں تک جم کر معاملہ گرمایا رہا، لیکن سالوں بعد کنگنا رانوت نے ایک بار پھر سے اپنے پیار کو ظاہر کیا ہے۔ ایک لڑکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے، ’ایک چھوٹا سا لڑکا ہے، جس نے میری صورت چرا لی، میری ہنسی، میرے بالوں کا رنگ، میرا دل سب چرا لیا، اس لڑکے کو کوئی کچھ یوں نہیں کہتا’۔ کنگنا رانوت کے پیار کا اظہار لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

       



      یہ لڑکا کوئی اور نہیں کنگنا رانوت کی بہن رنگولی چندیل کا بیٹا ہے۔ آج کل کنگنا رانوت اپنا زیادہ وقت اسی کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ کنگنا رانوت کا معصوم سا پیار ایک چھوٹے سے بچے کے لئے ہے۔ یعنی ابھی کنگنا رانوت کی زندگی میں ویسا کوئی لڑکا نہیں آیا ہے، جس سے وہ شادی کریں۔ موجودہ پیار ان کا دلار والا پیار ہے، جو عام طور پر ہر انسان میں ہوتا ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: