உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kangana Ranaut Video: بھری پارٹی میں اس شخص کو بار بار کس کرتی رہیں اداکارہ کنگنا رناوت، ویڈیو ہوا وائرل

    Kangana Ranaut Video: بھری پارٹی میں اس شخص کو بار بار کس کرتی رہیں اداکارہ کنگنا رناوت، ویڈیو ہوا وائرل تصویر : انسٹاگرام ۔ انسٹینٹ بالی ووڈ ویڈیو ۔

    Kangana Ranaut Video: بھری پارٹی میں اس شخص کو بار بار کس کرتی رہیں اداکارہ کنگنا رناوت، ویڈیو ہوا وائرل تصویر : انسٹاگرام ۔ انسٹینٹ بالی ووڈ ویڈیو ۔

    Kangana Ranaut Viral Video: وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت ایک شخص کو بار بار کس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف فینس حیران ہورہے ہیں بلکہ کنگنا جس پر پیار کی برسات کررہی ہیں وہ شخص بھی کافی شاکڈ دکھائی دے رہا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنے پروفیشنل فرنٹ میں کافی مصروف ہیں ۔ اداکارہ کی کافی ساری فلمیں قطار میں ہیں۔ ساتھ ہی کنگنا اپنی آنے والی فلم دھاکڑ کی جم کر تشہیر کررہی ہیں ۔ حال ہی میں کنگنا پہلی مرتبہ او ٹی ٹی ریئلٹی شو لاک اپ ہوسٹ کرتی نظر آئی تھیں ۔ کنگنا کا یہ شو سپرہٹ ہوا تھا ۔ اب کنگنا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : آئرہ کی پارٹی میں نظر آگئی وہ حسینہ، جس کے ساتھ ہے عامر خان کی تیسری شادی کی بحث


      وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت ایک شخص کو بار بار کس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف فینس حیران ہورہے ہیں بلکہ کنگنا جس پر پیار کی برسات کررہی ہیں وہ شخص بھی کافی شاکڈ دکھائی دے رہا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)





      آپ کو بتادیں کہ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ لاک اپ کے کنٹیسٹنٹ رہ چکے شیوم سنگھ ہیں ۔ کنگنا اور شیوم کی یہ بانڈنگ نیٹیزنس کو کافی پسند آرہی ہے اور اب ان دنوں کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جس حسینہ کے ساتھ اڑی Sohail کے معاشقہ کی خبریں، اسی نے اداکار کو کہا 'بھائی'، جانئے کیوں


      بتادیں کہ لاک اپ کی ٹرافی جہاں منور فاروقی نے اپنے نام کی تو وہیں لاک اپ میں ایک دوسرے سے لڑتے رہنے والے اسٹار کنٹیسٹینٹس باہر آکر پارٹیوں میں جم کر مستی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ شو کے پہلے سیزن کو ملی بے پناہ کامیابی پر کنگنا اور ایکتا کپور نے مل کر ایک بڑی پارٹی کی میزبانی کی تھی ۔ اس پارٹی میں سلیبریٹیز اور کنٹیسٹینٹ نے شرکت کی تھی ۔

      اس پارٹی کے کئی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئے تھے جو کافی وائرل ہوئے تھے حالانکہ سب سے زیادہ لوگوں کو پسند کنگنا اور شیوم کا یہ ویڈیو آرہا ہے ۔ فلموں کی بات کریں تو کنگنا جلد ہی دھاکڑ فلم میں دکھائی دینے والی ہیں۔ جہاں فلم کے ٹریلر میں کنگنا کا انتہائی بنداس انداز دکھائی دیا تو وہیں فلم کے پہلے گانا میں کنگنا بولڈ انداز کو دیکھنے کے بعد فینس کے درمیان اس فلم کو لے کر کافی زیادہ بے صبری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: