ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت نے کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کو بتایا وائرس، کہا- چوہوں واپس بل میں چلے جاو

اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے خود کو سینیٹائزر اور کرن جوہر، ورون دھون، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو وائرس بتایا ہے۔

  • Share this:
کنگنا رانوت نے کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کو بتایا وائرس، کہا- چوہوں واپس بل میں چلے جاو
کنگنا رانوت نے کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کو بتایا وائرس، کہا- چوہوں واپس بل میں چلے جاو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے فلم انڈسٹری میں اِن سائیڈر، آوٹ سائیڈر، مووی مافیا اور نیپوٹزم (کنبہ پروری) کو لے کر بحث جاری ہے۔ وہیں، اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) طویل وقت سے ان موضوعات کو لے کر کافی سرگرم رہی ہیں۔ وہ ہر موضوع پر بیباکی سے اپنی رائے رکھتی ہیں۔ اب کنگنا رانوت نے انہیں ٹرول کرنے والوں کو زبردست جواب دیا ہے۔


دراصل، پیر کو ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #Boycott_Kangana ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا رانوت نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے خود کو سینیٹائزر اور کرن جوہر، ورون دھون، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو وائرس بتایا ہے۔




کنگنا رانوت نے میم شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’چوہوں واپس بل میں چلے جاو ورنہ گبر آجائے گا۔ فلمی اسٹائل ہول دینی ہے تو ایسے دیتے ہیں۔ ہیش ٹیگ بائیکاٹ کنگنا رانوت ٹرینڈ سے مجھے ڈر نہیں لگتا جاو، کچھ اور ٹرائی کرو’۔

کرن جوہر کا پدم شری واپس لے حکومت

حال ہی میں کنگنا رانوت نے کرن جوہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تھا اور ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کرن جوہر کا پدم شری ایوارڈ واپس لے لے۔ کنگنا رانوت نے ٹوئٹر پر لکھا تھا، ’میں ہندوستانی حکومت سے گزارش کرتی ہوں کہ کرن جوہر کا پدم شری واپس لے لیا جائے کیونکہ انہوں نے مجھے کھلے عام دھمکی دی ہے۔ ایک انٹرنیشل پلیٹ فارم پر مجھے انڈسٹری سے نکل جانے کے لئے کہہ دیا۔ سشانت سنگھ راجپوت کا کیریئر برباد کردیا۔ اری اسٹرائیک کے وقت پاکستان کی حمایت کی اور اب آرمی کے خلاف اینٹی نیشنل فلم بنائی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 24, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading