உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنگنا رانوت نے کی شوٹنگ پر واپسی، شیئر کی فلم کے سیٹ سے تصویر، انٹرنیٹ پر ہوئی وائرل

    کنگنا رانوت نے فلم تھلائی وی  (Thalaivi)  کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے سیٹ پر واپسی کرنے کی خوشی ظاہر کی ہے۔ کنگنا رانوت نے فلم  (Thalaivi)  کے سیٹ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ تصویروں میں وہ فلم کے ڈائریکٹر اے ایل وجے  (A L Vijay) سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کوئین اداکارہ کنگنا رانوت  (Kangana Ranaut)  اکثر ہی اپنے بے باک انداز کو لیکر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ دراصل پھر سے چرچا میں آنے کی وجہ اب کنگنا کی سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر ہے۔ آپ کو بتادیں کہ کئی ماہ بعد کنگنا رانوت نے فلموں کے سیٹ پر واپسی کر لی ہے۔

      کنگنا رانوت نے فلم تھلائی وی  (Thalaivi)  کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے سیٹ پر واپسی کرنے کی خوشی ظاہر کی ہے۔ کنگنا رانوت نے فلم  (Thalaivi)  کے سیٹ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ تصویروں میں وہ فلم کے ڈائریکٹر اے ایل وجے  (A L Vijay) سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ ( #thalaivi)

      اس سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا ہے، گڈ مارننگ، یہ میری خوش قسمتی اور سب سے پیارے ڈائریکٹر اے ایل وجے (A L Vijay) کے ساتھ کل صبح کی چرچا کے دوران لی گئی کچھ تصویریں ہیں۔ اس دنیا میں بہت حیرت انگیز جگہ ہیں لیکن میرے لئے سب سے خوشی اور سکون دینے والی جگہ فلم سیٹ ہے۔ ( #thalaivi)

      آپ کو بتادیں کہ فلم تھلائی وی تملناڈون کی سابق وزیر اعلی جے للیتا  پر مبنی ہے۔ یہ ہندی کے ساتھ۔ساتھ تمل تیلگو زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ اس کے پوسٹر جاری کئے جاچکے ہیں۔ پوسٹر میں کنگنا رانوت ایک الگ ہی دمدار لک میں نظر آرہی ہیں۔ اس فلم کی کہانی جے للیتا کے بچپن سے لیکر وزیر اعلی بننے تک کے سفر کے بارے میں ہے۔

      اپنے بیانوں کو لے کر ہمیشہ چرچا میں رہنے والی بالی ووڈ کی ' پنگا کوین' کنگنا رنوت (Kangana Ranaut) سوشل میڈیا پر ہمیشہ چرچا کا موضوع بنی رہتی ہیں۔ سشانت کیس (SSR Case) میں اپنی بے باک رائے رکھنے والی کنگنا بالی ووڈ کی پول۔ پٹی کھول رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ شیوسینا لیڈر سنجئے راوت (Sanjay Raut) سے انہیں کھلے عام دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اپنے اسی ٹویٹ میں انہوں نے ممبئی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (PoK) سے کر ڈالا جس کے بعد بالی ووڈ سلیبس کی ناراضگی باہر آئی اور اس مسئلہ پر سوشل میڈیا پر ہی سلیبس نے ' پنگا گرل' کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا لیکن کنگنا نے ان سب کا جم کر مقابلہ کیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: