ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر اداکارہ تاپسی پنو اور کنگنا رانوت کے درمیان چھڑ گئی زبانی جنگ، کہہ ڈالی یہ بڑی باتیں

کنگنا اور تاپسی کے درمیان زبانی جنگ کسی سے چھپی نہیں ہے۔ وہیں تاپسیی کے ان ٹویٹس کو دیکھنے کے بعد کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) بھی کہاں چپ بیٹھنے والی تھیں انہوں نے بھی تاپسی کے ان ٹویٹ پر زبردست رد عمل دے ڈالا۔

  • Share this:
سوشل میڈیا پر  اداکارہ تاپسی پنو اور کنگنا رانوت کے درمیان چھڑ گئی زبانی جنگ، کہہ ڈالی یہ بڑی باتیں
کنگنا اور تاپسی کے درمیان زبانی جنگ کسی سے چھپی نہیں ہے۔ وہیں تاپسیی کے ان ٹویٹس کو دیکھنے کے بعد کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) بھی کہاں چپ بیٹھنے والی تھیں انہوں نے بھی تاپسی کے ان ٹویٹ پر زبردست رد عمل دے ڈالا۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو (Taapsee Pannu) نے گزشتہ کچھ دنوں سے چل رہی انکم ٹیکس کی کارروائی پر پہلی بار چپی توڑتے ہوئے کچھ ایسا بولا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے اپنی بھڑاس نکالی ہے۔  باتوں ہی باتوں میں وزیر خزانہ اور کنگنا رانوت پر بھی طعنہ مار دیا۔ کنگنا اور تاپسی کے درمیان زبانی جنگ کسی سے چھپی نہیں ہے۔ وہیں تاپسیی کے ان ٹویٹس کو دیکھنے کے بعد کنگنا رانوت (Kangana Ranaut)  بھی کہاں چپ بیٹھنے والی تھیں انہوں نے بھی تاپسی کے ان ٹویٹ پر زبردست رد عمل دے ڈالا۔


کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے تاپسی پنو کے ٹویٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا، تو ہمیشہ سستی ہی رہے گی کیونکہ تم سب ریپسٹ کی فیمینسٹ ہو۔ تمہارا رنگ ماسٹر کشیپ پر 2013 میں بھی ٹیکس چوری کو لیکر چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ سرکاری افسران کی رپورٹ آگئی ہے اور اگر تم قصوروار نہیں ہو تو اس کے خلاف کورٹ جاؤ اور وہاں سے بری ہوکر آؤ، آگے بڑھو سستی۔




قابل غور ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس فلم انڈسٹری سے وابستہ کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہے، جن میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو اور فلم ہدایتکار انوراگ کشیپ بھی شامل ہیں۔ محکمہ آئی ٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں اب تک 650 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ ،ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ تاپسی پنو نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر ظاہر کیاہے۔ انہوں نے لگاتار تین بار ٹویٹ کیا۔ اپنے پہلے ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا تھا - محکمہ انکم ٹیکس کے کارروائی کے دوران 3 چیزوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔پہلی یہ کہ 'مبینہ' بنگلے کی کنجی جو پیرس میں ہے ، کیونکہ میں وہاں گرمیوں کی تعطیلات مناتی ہوں۔دوسرے ٹویٹ میں تاپسی نے یہ لکھا تھا کہ مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے کی رسید مستقبل میں استعمال کے لیے ہیں ، جس کوماضی میں لینے سے انکار کردیاتھا ۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے ناراضگی ظاہر کرنے والی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔ دراصل ، عہدیداروں کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاپسی پنو کو پانچ کروڑ نقد رقم دی گئی تھی اور اس کی رسیدان کے گھر سے ملی تھی۔

ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔


ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت پر تاپسی کا طنز
تپسی پنو، نے اپنے ٹویٹ میں سستی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت پر طنز کیاہے۔ یادرہے کہ اس پہلے کنگنا رناوت نے کئی مرتبہ تپسی پنو، کو سستی کافی کہا تھا۔
ہم آپ کو بتادیں کہ دو بڑی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں پر بھی انکم ٹیکس کے چھاپے جاری ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ، فینٹم کمپنی کے لوگ 650 کروڑ کے لین دین کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے پائے ہیں۔ تاپسی پنو انکم ٹیکس حکام کو 5 کروڑ کے متعلق معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 7 بینک لاکر بھی منجمد کردیئے ہیں۔ انکم ٹیکس کے اہلکار پونے میں تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ سے مسلسل پوچھ گچھ کررہے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس فینٹم فلم کمپنی پر ٹیکس چوری کے الزام میں گذشتہ تین دن سے ممبئی اور پونے میں 28 مقامات پر چھاپے مار ی کی ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز تاپسی پنواور انوراگ کشیپ کے گھروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 06, 2021 04:33 PM IST