உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شلپا شیٹی کے بعد اب کرینہ کپور کو بکنی پہننے پر سوشل میڈیا نے کیا ٹرول

    کرینہ کپور کی بکنی فوٹو پربھدے  کمینٹس کرکے ٹرول کرنے والے کو شاید یہ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح سے وہ صرف منفی ذہنیت کو فروغ دیتے ہیں۔

    کرینہ کپور کی بکنی فوٹو پربھدے کمینٹس کرکے ٹرول کرنے والے کو شاید یہ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح سے وہ صرف منفی ذہنیت کو فروغ دیتے ہیں۔

    کرینہ کپور کی بکنی فوٹو پربھدے کمینٹس کرکے ٹرول کرنے والے کو شاید یہ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح سے وہ صرف منفی ذہنیت کو فروغ دیتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ اب کوئی اسٹار چھٹیوں پر جائے اور تصویریں نہ آئیں یہ تو ناممکن سی بات ہے۔ اب تصویریں آجائیں اور سوشل میڈیا پر بیٹھی ٹرولس آرمی ان پر اپنے بھدے کمینٹس سے گندگی نہ پھیلائے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔

      اب کرینہ کپور سیف علی خان ، سوہا اور کنال خیمو کی تصویروں پر بھی ایسے ہی عجب ۔ غضب گندے کمینٹس آ رہے ہیں۔ خیر اسے یکطرفہ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ ایسا اس لئے کیونکہ شاید اگر خان فیملی نے یہ تصویریں نہ شیئر کی ہوتیں تو اس طرح کی کمینٹ بازی بھی نہیں ہوتی لیکن کسی کا اپنی تصویریں شیئر کرنا دوسروں کو ان پر گندے کمینٹس کرنے کا لائسنس نہیں دیتا۔

      ٹڈلیونک نام کی اس یوزر کو اس طرح تصویر کو دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے۔ بھائی بہن کا پول میں ساتھ ہونا انہیں کھٹک رہا ہے۔ تو اس سے آپ ان کی ذہنیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

      Kareena-2

      عبد الرؤوف جمالی کو اپنے دماغ کی گندگی سوشل میڈیا پر اڈیلنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہئے تھا۔



      ارمینے ۔۔۔۔شاید ان کی اصلی پہچان کچھ اور ہو انہوں نے فرضی نام کے ساتھ یہ پروفائل بنایا ہو۔۔۔۔لیکن جب مورل کلاس دینے کی باری آئی تو انہوں نے موقع نہیں چھوڑا۔

      Kareena-6

      عرشی رانی قدیر نے بھی کچھ ایسا ہی کمینٹ کرکے اپنی ذہنیت کا اظہار کیا ہے۔

      Kareena-5

      اس طرح کے کمینٹس کرکے ٹرول کرنے والے کو شاید یہ سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح سے وہ صرف منفی ذہنیت کو فروغ دیتے ہیں۔
      First published: