உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Katrina Kaif ۔ Vicky Kaushal کے ڈریم ہوم کی قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران، جانئے پوری تفصیل

    Katrina Kaif ۔ Vicky Kaushal کے ڈریم ہوم کی قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران،جانئے پوری تفصیل (Instagram/vickykaushal09/akatrinakaif)

    Katrina Kaif ۔ Vicky Kaushal کے ڈریم ہوم کی قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران،جانئے پوری تفصیل (Instagram/vickykaushal09/akatrinakaif)

    کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی کو لے کر نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ شادی میں شامل ہونے والے کچھ مہمانوں کا انکشاف ہوچکا ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : کٹرینہ کیف (Katrina Kaif)  اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی کو لے کر نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ شادی میں شامل ہونے والے کچھ مہمانوں کا انکشاف ہوچکا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کٹرینہ دسمبر میں رشتہ ازداوج میں منسلک ہوں گے ۔ اس جوڑے کی شادی میں ان کے کنبہ کے لوگوں کے علاوہ فلم انڈسٹری کے قریبی دوست شامل ہوں گے ۔ اب خبر آرہی ہے کہ جوڑے نے اپنے خوابوں کا گھر (Katrina and Vicky Dream Home) بھی منتخب کرلیا ہے ، جہاں وہ میاں بیوی بننے کے بعد داخل ہوں گے ۔

      کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کا گھر 98 فیصدی تک بن گیا ہے ۔ جوڑے کے داخل ہونے کے بعد باقی دو فیصدی بھی پورا ہوجائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے پڑوسی ہوں گے ، جن کے ایک ہی بلڈنگ میں دو فلور ہیں ۔

      کچھ دنوں پہلے انڈیا ٹوڈے نے ایک ریئل اسٹیٹ پورٹل کے ہیڈ ورون سنگھ کے حوالے سے وکی کے گھر کی ڈیل کے بارے میں بتایا تھا ۔ ورون نے کہا تھا کہ وکی نے جوہو کے راج محل میں ایک اپارٹمنٹ پانچ سال کیلئے کرایہ پر لیا ہے ۔ انہوں نے جولائی 2021 میں آٹھویں منزل کا اپارٹمنٹ کرایہ پر لیا تھا ۔ وکی نے سیکورٹی ڈیپازٹ کے طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے جمع کئے ہیں ۔

      (Instagram/katrinakaif/vickykaushal09)


      وہ مزید بتاتے ہیں کہ ابتدائی 36 مہینے کا کرایہ آٹھ لاکھ روپے فی ماہ ہے ۔ اگلے بارہ مہینوں کیلئے یہ ۔۔۔ لاکھ روپے فی ماہ ہے اور باقی بارہ مہینوں کیلئے وکی کوشل ماہانہ ۔۔۔ لاکھ روپے کرایہ کے طور پر دیں گے ۔

      بتادیں کہ وکی اور کٹرینہ کی شادی مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے ۔ تاہم اداکارہ کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے دینک بھاسکر کو دئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شادی کی تیاریوں کو لے کر میڈیا میں جو خبریں پھیلی ہوئی ہیں ، وہ صرف افواہیں ہیں ۔ اگر ایسا ہوتا تو وہ اس کا اعلان کرتے ۔ بالی ووڈ میں ایسی افوہیں اکثر پھیلتی ہیں اور پھر بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ کچھ اور تھا ۔ میں نے حال ہی میں اپنے بھائی سے بات کی تھی ۔ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ میں اب اس معاملہ پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی ، لیکن فی الحال شادی نہیں ہورہی ہے ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: