உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف ۔ وکی کوشل کے ویڈنگ پلان کا انکشاف! اگلے ہفتہ یہاں کرنے والے ہیں شادی؟

    کٹرینہ کیف ۔ وکی کوشل کے ویڈنگ پلان کا انکشاف! اگلے ہفتہ یہاں کرنے والے ہیں شادی؟

    کٹرینہ کیف ۔ وکی کوشل کے ویڈنگ پلان کا انکشاف! اگلے ہفتہ یہاں کرنے والے ہیں شادی؟

    بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی کی ہر اپ ڈیٹ جاننے کیلئے فینس بے قرار ہیں ۔ کٹرینہ اور وکی خفیہ طریقہ سے اپنی شادی کی ہر تیاری کررہے ہیں ، لیکن سب کے سامنے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی ہر اپ ڈیٹ جاننے کیلئے فینس بے قرار ہیں ۔ کٹرینہ اور وکی خفیہ طریقہ سے اپنی شادی کی ہر تیاری کررہے ہیں ، لیکن سب کے سامنے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ دعوت نامہ سے لے کر مہندی کی رسم کی ساری پلاننگ ہوچکی ہے ۔ اس درمیان ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ ان کے ویڈنگ پلان کا انکشاف ہوگیا ہے ۔ کٹرینہ کیف کا ساتھ زندگی بھر نبھانے کیلئے زیادہ انتظار نہ کرتے ہوئے وکی نے اگلے ہفتے کا وقت طے کرلیا ہے ۔

      راجستھان کے سوائی مادھوپور میں کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شاندار شادی کی تیاری ہورہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوائی مادھو پور کے سکس سینسز ہوٹل میں اپنی فیملی اور دوستوں کے درمیان دونوں ستارے سات پھیرے لیں گے ، لیکن اس سے پہلے کٹرینہ اور وکی نے ممبئی میں کورٹ میریج کرنے کا فیصلہ کی اہے ۔



      میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی اپنی شاہی شادی کیلئے راجستھان روانہ ہونے سے پہلے اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میریج کرے گی ۔ اس درمیان ان کی ٹیم شادی کی سبھی تیاریوں کا انتطام کرنے کیلئے پہنچ چکی ہے ۔



      کٹرینہ کیف اور وکی کوشل بھلے ہی خود کچھ نہیں بتا رہے ہیں ، لیکن ان کی ٹیم شادی پر ہونے والی ہر چھوٹی موٹی رسم کی تیاری میں مصروف ہے ۔ جیسے وکی دولہا بن کر گھوڑے پر بیٹھ کر کہاں سے آئیں گے ، مہندی کہاں لگے گی ، کون کون سے لوگ شرکت کرنے پہنچیں گے ، ہر طرح کا پختہ بندوبست کیا جارہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: