ٹائیگر کی زویا ہے اربوں کی مالکن، ملک و بیرون ملک میں بھی ہے جائیداد، مجموعی اثاثہ جان کر ہوجائیں گے حیران
کٹرینہ کیف ( Katrina Kaif ) ۔ تصویر : انسٹاگرام
کیٹرینہ کیف انسٹاگرام پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ اپنے فینس کے لئے آئے دن فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آجکل وہ اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کو لے کر مصروف ہیں۔ ٹائیگر 3 میں وہ ایک بار پھر سے سلمان خان کے ساتھ جلوہ بکھیرنے کو پوری طرح سے تیار ہے۔
سال 2003 میں فلم بوم سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کرنے والی کیٹرینہ کیف آج بالی ووڈ کی بہت کامیاب اداکارہ ہیں۔ کیٹرینہ اپنے کرئیر میں نمستے لندن، ایک تھا ٹائیگر، دھوم 3، اور جب تک ہے جان جیسی کئی شاندار فلموں میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔ اس کے ستھ کیٹرینہ کیف کا شمار فلمی دنیا کے کافی امیر ستاروں میں کیا جاتا ہے۔ آئیے جانتے ان کی نیٹ ورتھ کے بارے میں۔
کیٹرینہ کیف اپنی فلموں کے ساتھ اشتہارات سے بھی زبردست کمائی کرتی ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم کے لئے 10 سے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ کیٹرینہ کیف لکس، پیناسونک، اور اوپپو جیسے کئی بڑے برانڈس کا اشتہار کر کے بھی شاندار کمائی کرتی ہیں۔ کیٹرینہ ہر ایکڈ کے لئے 6 سے 7 کروڑ روپے کی فیس لیتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا مجموعی اثاثہ 230 کروڑ روپے کے قریب بتایا جاتا ہے۔ عالیشان گھر اور کار کلیکشن کیٹرینہ کیف کے پاس ممبئی کے باندرہ میں ایک شاندار اپارٹمنٹ ہے۔ کیٹرینہ کیف نے اپنے عالیشان گھر میں اپنی پسند کی ہر چیز کو شامل کروایا ہے۔ ان کے اس اپارٹمنٹ کی قیمت 8 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کیٹرینہ کے پاس 10 کروڑ روپے کی قیمت کا لندن میں بھی ایک بہترین بنگلہ ہے۔ کیٹرینہ کیف شاندار کاروں کی بھی بہت شوقین ہیں۔ ان کے کار کلیکشن میں 42 لاکھ کی آڈی کیو3، مرسڈیز ایم ایل 350 جس کی قیمت 50 لاکھ ہے، وہیں 80 لاکھ کی آڈی کیو7 جیسی شاندار کاریں شامل ہیں۔
کیٹرینہ کیف انسٹاگرام پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ اپنے فینس کے لئے آئے دن فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آجکل وہ اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کو لے کر مصروف ہیں۔ ٹائیگر 3 میں وہ ایک بار پھر سے سلمان خان کے ساتھ جلوہ بکھیرنے کو پوری طرح سے تیار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔