کیٹرینہ کیف نے وکی کوشل کو لے کر کیا دلچسپ انکشاف، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران
کیٹرینہ کیف نے وکی کوشل کو لے کر کیا دلچسپ انکشاف، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران
کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل اپنی آنے والی فلموں کو لے کر کافی مصروف ہیں۔ جہاں ایک طرف کیٹرینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر3‘ کو لے کر مصروف ہیں تو وہیں وکی کوشل بھی ان دنوں اپنے کئی پروجیکٹس کو لے کر مصروف ہیں۔
کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی جوڑی کو فینس کا بہت پیار ملتا ہے۔ فینس آئے دن اس جوڑی کی جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی جوڑی کو بالی ووڈ کے گلیاروں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ یہ جوڑی آئے دناپنے فینس کے لیے شاندار فوٹوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ کیٹرینہ نے حال ہی میں اپنے شوہر وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کردیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیٹرینہ نے وکی کو لے کر کون سی بات شیئر کی ہے۔
کیٹرینہ کیف کا انکشاف کیٹرینہ کیف نے اپنے کاسمیٹک برانڈ کے تین سال پورے ہونے ے جشن کو سیلبریٹ کیا۔ اسی موقع پر کیٹرینہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب کبھی بھی انہیں نیند نہیں آتی ہے تو ان کے شوہر وکی کوشل ان کے لیے گاتے ہیں۔ اس کے ساتھ جب کیٹرینہ سے وکی کوشل کی بہت پیاری عادت کے بارے میں پوچھا گیا تو ایکٹریس نے خوشی کے ساتھ بتایا کہ وکی کو گانے اور ناچنے سے بہت پیار ہے۔ اس کے آگے کیٹرینہ نے بتایا کہ اسے ڈانس اور گانے سے جو خوشی ملتی ہے وہ دیکھنے لائق ہوتی ہے۔
اس عادت سے ہوتی ہیں پریشان اس کے علاوہ جب کیٹرینہ کیف سے وکی کوشل کی پریشان کرنے والی عادت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وکی کبھی کبھی بہت ضدی ہوجاتے ہیں۔ ان کی اس عادت سے پریشان ہوجاتی ہوں۔
آنے والے پروجیکٹس کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل اپنی آنے والی فلموں کو لے کر کافی مصروف ہیں۔ جہاں ایک طرف کیٹرینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر3‘ کو لے کر مصروف ہیں تو وہیں وکی کوشل بھی ان دنوں اپنے کئی پروجیکٹس کو لے کر مصروف ہیں۔ دونوں کے فینس کو ان کی آنے والی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔