ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈبو رتنانی نے کھینچی اداکارہ کیارا اڈوانی کی ایسی انتہائی بولڈ تصویر ، چوری کا لگا الزام

یوزرس کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فوٹو گرافر میری برش پہلے ہی ایک فوٹو شوٹ میں اس طرح کے پوز کے ساتھ تصاویر کھینچ چکے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبو رتنانی نے وہیں سے یہ پوز نقل کیا ہے ۔

  • Share this:
ڈبو رتنانی نے کھینچی اداکارہ کیارا اڈوانی کی ایسی انتہائی بولڈ تصویر ، چوری کا لگا الزام
ڈبو رتنانی نے کھینچی اداکارہ کیارا اڈوانی کی ایسی انتہائی بولڈ تصویر ، چوری کا لگا الزام

بالی ووڈ اداکارہ کیا اڈوانی ویسے تو فلموں کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن ان دنوں ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے وہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ یہ فوٹو شوٹ مشہور فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کے کیلینڈر کیلئے کروایا گیا ہے ۔ رتنانی نے حال ہی میں 2020 کیلئے اپنا کیلنڈر جاری کیا تھا ، جس میں کیارا اڈوانی کی تصویر پر سوال کھرا ہورہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر رتنانی پر آئیڈیا چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔ تصویر میں کیارا خود کو ایک بڑے پتے سے چھپائے ہوئی نظر آرہی ہیں ۔




 





View this post on Instagram




 

A leaf out of #DabbooRatnaniCalendar! @dabbooratnani @manishadratnani


A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani) on





کیارا اڈوانی کا یہ ٹاپ لیس فوٹو شوٹ ہے ، جس میں کیارا ایک پتہ لے کر فوٹو کھینچوا رہی ہیں ۔ یہ بولڈ فوٹو شوٹ اب سرخیوں میں ہے اور اس کی کچھ دنوں سے کافی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں ۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ کیارا اڈوانی کے فوٹو شوٹ میں جو پوز دیا گیا ہے ، وہ نقل کیا گیا ہے ۔



یوزرس کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فوٹو گرافر میری برش پہلے ہی ایک فوٹو شوٹ میں اس طرح کے پوز کے ساتھ تصاویر کھینچ چکے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبو رتنانی نے وہیں سے یہ پوز نقل کیا ہے ۔



تاہم اس پورے معاملہ پر ابھی تک کیارا ڈوانی یا پھر ڈبو رتنانی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ ڈبو رتنانی کے کیلینڈر 2020 کیلئے کیارا کے علاوہ ٹائیگر شراف ، عالیہ بھٹ ، وکی کوشل ، ورون دھون ، سنی لیون ، ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے ساتھ کئی دیگر اسٹاروں نے بھی فوٹو شوٹ کروایا تھا ۔
First published: Feb 23, 2020 08:02 PM IST