Kiara Advani Video: کیارا اڈوانی نے بکنی میں لگائی 'Beach' پر دوڑ ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات، دیکھئے ویڈیو
Kiara Advani Video: کیارا اڈوانی نے بکنی میں لگائی 'Beach' پر دوڑ ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Instagram @kiaraaliaadvani
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو (Kiara Advani Video) شیئر کیا ہے۔ یہ ایک تھرو بیک ویڈیو ہے ۔ اس ویڈیو میں ان کی مالدیپ کی چھٹیوں کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے ۔
نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو (Kiara Advani Video) شیئر کیا ہے۔ یہ ایک تھرو بیک ویڈیو ہے ۔ اس ویڈیو میں ان کی مالدیپ کی چھٹیوں کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے ۔ وہ رومرڈ بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے کیلئے مالدیپ گئی تھیں ۔ انہوں نے چھٹیوں کے دوران بھی اپنی انسٹا اسٹوری اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں ۔ ان تصاویر کو فینس نے کافی پسند کیا تھا ۔ اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔
اس ویڈیو میں کیارا اڈوانی بکنی میں نظر آ رہی ہیں اور الگ اگ پوز دیتی دکھ رہی ہیں ۔ کیارا بوٹ پر بیٹھ کر بکنی میں گلیمرس پوز دے رہی ہیں اور سیلفی لیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے فلورل پرنٹ والی شارٹ ڈریس پہن رکھی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس ویڈیو میں انہوں نے کروز کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے، جہاں مچھلیاں سمندر میں چھلانگ لگاتی نظر آ رہی ہیں ۔
اس ویڈیو کے آخر میں کیارا اڈوانی بیچ پر دوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی بکنی پہن رکھی ہے ۔ وہ کیمرے کی طرف آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو کے پس منظر میں میٹ سائمنز کے کیچ اینڈ ریلیز گانے کا ریمکس ورژن چل رہا ہے ۔ اس کو شیئر کرتے ہوئے کیارا نے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے اور تتلی والی ایموجی کو شامل کیا ہے ۔
کیارا اڈوانی کی اس پوسٹ پر ان کے فینس مزیدار کمنٹس کر رہے ہیں ۔ جب کہ کچھ لوگ سدھارتھ ملہوترا کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ ایک یوزر نے ہنسنے والی ایموجی کے ساتھ کمنٹ میں لکھا: ’’سدھارتھ کہاں ہے؟‘‘ جب کہ کئی لوگ ان کے لک اور خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں ۔ انڈسٹری سے وابستہ ان کے دوستوں نے بھی ان کے گلیمرس لک پر کمنٹس کئے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔