ہوا کے جھونکے سے سب کے سامنے اڑگئی اداکارہ Kiara Advani کی ڈریس، ویڈیو وائرل
ہوا کے جھونکے سے سب کے سامنے اڑگئی اداکارہ Kiara Advani کی ڈریس، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
ایک مرتبہ فیشن کے چکر میں کیارا (Kiara Advani) نے ایسی ڈریس پہن لی تھی ، جس کی وجہ سے وہ اوپس مومنٹ کا شکار ہونے سے بال بال بچی تھیں ۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا ۔
نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ان کے فیشن اسٹائل کو کافی پسند کیا جاتا ہے ، لیکن ایک مرتبہ فیشن کے چکر میں کیارا نے ایسی ڈریس پہن لی تھی ، جس کی وجہ سے وہ اوپس مومنٹ (Oops Moment) کا شکار ہونے سے بال بال بچی تھیں ۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیارا بلیو کلر کی لو ہائی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ کیارا کو دیکھتے ہی پیپراجی ان کی تصویریں کلک کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ وہ فوٹوگرافرس کے سامنے پوز دے کر تصاویر کھینچواتی ہیں ۔ حالانکہ اس دوران کیارا اپنی ڈریس بھی سنبھالتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ وہ جیسے ہی سیڑھیاں چڑھتی ہیں تو ہوا سے ان کی ڈریس اوپر اٹھ جاتی ہے ، لیکن وہ فورا ہی اپنے ہاتھوں سے ڈریس کو سنبھال لیتی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایسا رد عمل دیتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے ۔
وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیارا اڈوانی پچھلی مرتبہ شیرشاہ میں نظر آئی تھیں ۔ فلم میں انہوں نے سدھارتھ ملہوترا کی معشوقہ کا کردار نبھایا تھا ۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزن پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھی ، جس کو کافی پسند کیا گیا تھا ۔
وہیں کیارا اڈوانی کے پاس ان دنوں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں ہیں ، جو لگاتار سنیما گھروں میں ریلیز ہوں گی ۔ کیارا کارتک آرین کے ساتھ فلم بھول بھلیا 2 میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی ۔ اس کے علاوہ وہ 'گووندا نام میرا' اور 'جگ جگ جیو' کا بھی اہم حصہ ہیں ۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔