ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کیارا اڈوانی نےکہا- ’ریلیشن شپ میں غلط برتاو برداشت نہیں کرسکتی’

اداکارہ کیارا اڈوانی (Kiara Advani) سے پوچھا گیا کہ آپ ریلیشن شپ میں کیا برداشت نہیں کرسکتیں؟ تو انہوں نے کہا، ’میں کسی بھی غلط برتاو کو برداشت نہیں کرسکتی’۔

  • Share this:
اداکارہ کیارا اڈوانی نےکہا- ’ریلیشن شپ میں غلط برتاو برداشت نہیں کرسکتی’
اداکارہ کیارا اڈوانی نےکہا- ’ریلیشن شپ میں غلط برتاو برداشت نہیں کرسکتی’

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی (Kiara Advani) ان دنوں زبردست سرخیوں میں ہیں۔ ویسے تو وہ اکشے کمار اور خود کی آنے والی فلم ’لکشمی (Lakshmi)’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک سوال کا ایسا جواب دے دیا، جس کو لے کر وہ سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ایک سیشن میں کیارا اڈوانی سے کچھ سوال پوچھے گئے۔


اسی دوران ان سے پوچھا گیا کہ کون سی 3 چیزیں ہیں، جنہیں وہ سیکس سے بہتر مانتی ہیں؟ اس دوران کیارا اڈوانی نے اس قصے کے بارے میں بھی بتایا جب وہ مرتے مرتے بچ گئی تھیں۔ ٹوئک انڈیا نے ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں کیارا سے کئی دلچسپ سوال پوچھے گئے۔


کیارا اڈوانی سے ٹوئک انڈیا میں پوچھا گیا کہ ایسی کونسی تین چیزیں ہیں، جنہیں وہ سیکس سے بہتر مانتی ہیں۔ کیارا اڈوانی نے اس پر جواب دیا کہ پزّا، شاپنگ اور ایک اچھی فلم۔ اس کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کوئی کیٹ یا کیڑا بننے کا موقع ملے تو وہ کیا بننا پسند کریں گی؟ کیارا اڈوانی کہتی ہیں کہ وہ کیٹرپلر بننا چاہیں گی، جس سے وہ بعد میں تتلی بن سکیں۔


 




کیارا اڈوانی نے بتایا کہ جب وہ کالج میں پڑھتی تھیں تو اپنی کلاس میٹس کے ساتھ ایک ٹرپ پر گئی تھیں۔ ٹرپ پر ان کے کمرے میں آگ لگ گئی۔ اس دن وہ بہت ڈر گئی تھیں کیونکہ ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔ ایک الگ انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے بتایا تھا کہ ’میں 10 ویں کلاس میں پہلی بار ریلیشن شپ میں آئی تھی اور ممی نے مجھے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ممبئی نے کہا کہ، تمہارے بورڈ ایگزام ہونے والے ہیں، تم اپنے ایگزام اور پڑھائی پر فوکس کرو’۔

کیارا اڈوانی نے اپنے والدین کے باری میں ایک جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’میرے ممی - پاپا کی لو میرج ہوئی تھی اور دونوں کے ایک دوسرے سے ملنے کے پہلے گرل فرینڈ - بوائے فرینڈ تھے، اس لئے میں نے گھر میں اچھا ماحول دیکھا ہے۔ میں جسے بھی ڈیٹ کرتی تھی تو سوچتی تھی کہ میں اسی سے شادی کروں گی۔ کیونکہ میں پیار اور شادی میں یقین کرتی ہوں’۔ ایک اور سوال تھا آپ ریلیشن شپ میں کیا چیز برداشت نہیں کرسکتیں؟ تو کیارا اڈوانی نے کہا، ’میں کسی بھی طرح کا غلط برتاو برداشت نہیں کرسکتی’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 07, 2020 08:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading