உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ کے نام پر اپلوڈ کئے جارہے فحش ویڈیو، دیکھ کر اڑگئے ہوش، ٹوئٹر پر لگائی پھٹکار

    اداکارہ کے نام پر اپلوڈ کئے جارہے فحش ویڈیو، دیکھ کر اڑگئے ہوش، ٹوئٹر پر لگائی پھٹکار

    اداکارہ کے نام پر اپلوڈ کئے جارہے فحش ویڈیو، دیکھ کر اڑگئے ہوش، ٹوئٹر پر لگائی پھٹکار

    اداکارہ کوئنا مترا (Koena Mitra) نے ایک یوٹیوب (Youtube) اکاونٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے اس پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر اس اکاونٹ سے فحش ویڈیوز (Offensive Videos) شیئر کئے جارہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: سوشل میڈیا یوں تو شخصیات اور مداحوں کو جوڑے رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ مداح اپنے فیورٹ سیلیبرٹی کو سپورٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا (Social Media) پر مداح کلب اکاونٹ بھی کھولتے ہیں، لیکن کئی بار لوگ شخصیات کے نام پر اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے جاتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کوئنا مترا (Koena Mitra) کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے ایک یوٹیوب (Youtube) اکاونٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے اس پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر اس اکاونٹ سے فحش ویڈیوز (Offensive Videos) شیئر کئے جارہے ہیں۔ وہیں اداکارہ کوئنا مترا ان دو لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں، جو اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔

      کوئنا مترا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک کےبعد ایک دو ٹوئٹ شیئر کئے ہیں، جن میں سے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے دو اسکرین شاٹ دکھائے ہیں۔ ان اسکرین شاٹ میں ایک یوٹیوب اکاونٹ ہے اور دوسرا انسٹا گرام اکاونٹ... یوٹیوب اکاونٹ پر کوئنا مترا کا نام اور ڈسپلے پکچر میں ان کی تصویر ہے۔ اس اکاونٹ سے پورن ویڈیوز شیئر کئے گئے ہیں۔ یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کوئنا مترا نے لکھا- ’آپ کو لگتا ہے کہ یہ فین کلب ہے؟ آپ سوچتے ہیں کہ مداح میرے نام سے شیڈی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرسکتے ہیں؟ یہ اکاونٹ صرف مجھے بدنام کررہے ہیں۔ ان کا میل/ اکاونٹ ڈیٹیل بایو سب چیک کرکے دیکھئے۔ اگر یہ کرائم نہیں ہے تو کیا ہے’۔



      اس کے اگلے ٹوئٹ میں کوئنا نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیا ہے، جس نے انسٹا گرام اکاونٹ کو لے کر پوچھا ہے- ’کیا دونوں ہی اکاونٹ ایک انسان چلا رہا ہے؟ مجھے لیفٹ (بائیں) والے (انسٹا گرام) اکاونٹ میں کوئی فحاشیت نہیں نظر آرہی ہے، لیکن رائٹ (دائیں جانب) واقعہ گھٹیا حرکت ہے۔

       



      اس پر کوئنا مترا نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے- ’دونوں اکاونٹ ہی غلط ہیں۔ پہلے تو یہ فین کلب نہیں ہے، فین کلب پیج نہیں ہے۔ ساحل اور ثنا خان کون ہیں؟ یہ لوگ یو ٹیوب چینل چلا رہے ہیں اور پورن ویڈیوز بھی اپلوڈ کر رہے ہیں۔ کمنٹ کرنے سے پہلے ان کا بایو پڑھیں’۔ واضح رہے کہ ‘ساکی ساکی گرل’ کے نام سے مشہور کوئنا مترا کافی وقت سے فلموں میں نظر نہیں آئی ہیں۔ انہوں نے ریئخلٹی شو بگ باس میں بطور کنٹسٹنٹ انٹری لے کر زبردست سرخیاں بٹوری تھیں۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ان کے کیریئر کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوپایا، لیکن ان کی فین فالوئنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: