اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا نے کیا حیرت انگیز پول ڈانس، زبردست وائرل ہوا ویڈیو

    اداکارہ کرتی کھربندا نے کیا حیرت انگیز پول ڈانس، زبردست وائرل ہوا ویڈیو

    اداکارہ کرتی کھربندا نے کیا حیرت انگیز پول ڈانس، زبردست وائرل ہوا ویڈیو

    بالی ووڈ ادکارہ کرتی کھربندا (Kriti Kharbanda) نے حیرت انگیز پول ڈانس کا اپنا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ اسے 15 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ کرتی کھربندا اپنا 30 واں یوم پیدائش (Birthday) منا چکی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا (Kriti Kharbanda) سوشل میڈیا پر ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جس پر ان کے مداح اپنا ردعمل ظاہر کرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے حیرت انگیز پول ڈانس کا اپنا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس ویڈیو کو کرتی کھربندا کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔ اسے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ کرتی کھربندا نے جمعرات کو اپنی 30 ویں یوم پیدائش (Birthday) منائی ہے۔

       




      دراصل اداکار پلکت سمراٹ نے اپنے کو اسٹارس اور مداح کو ہیش ٹیگ بسٹر چیلنج دیا تھا، جسے قبول کرتے ہوئے کرتی کھربندا نے یہ ویڈیو شیئرکیا ہے۔ ایک مداح نے اس پرکمنٹ سیکشن میں لکھا ہے، ’آپ ٹیلنٹیڈ ہیں’۔ وہیں، سنگر اور اداکارہ صوفی چودھری نے لکھا ہے، ’بہت شاندار’۔ فینس کرتی کھربندا کے پول ڈانس کی اپنے اپنے الفاظ میں جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ فلم #تیش میں کرتی کھربندا نے پلکت سمراٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔

       




      قابل ذکر ہے کہ پلکت سمراٹ نے ورک آوٹ کرتا ہوا اپنا ایک ویڈیو شیئرکیا تھا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا، ’میں اس طرح اپنا #تیش ریلیز کرتا ہوں، آپ کیسے کرتے ہیں؟ #تیش بسٹر کے ساتھ ویڈیو اور تصویر شیئر کریں۔ میں کسی ایک کو اپنی اسٹوری پر شیئر کروں گا’۔ تیش بسٹر چیلنج کے لکی ونر کو ان سے ویڈیوز کال پر ملنے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ فلم تیش اوٹی ٹی پلیٹ فارم جی 5 پر ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ کرائم تھریلر فلم ہے۔ اس کا ڈائریکشن بجائے نمبیار نے کیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہی اس فلم کا ٹریلر جاری ہوا تھا، جس میں پلکت سمراٹ اور کرتی کھربندا، ہرش وردھن رانے، سنجیدہ شیخ اور جم سربھ جیسے فنکار نظر آئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: