ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پول ڈانس کرتے ہوئے اداکارہ نے شیئر کیا بولڈ ویڈیو، دیکھ کر حیران رہ گئے لوگ

اداکارہ کرتی کھرباندا (Kriti Kharbanda) نےحال ہی میں پول ڈانس (Pole Dance) کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکیا ہے۔

  • Share this:
پول ڈانس کرتے ہوئے اداکارہ نے شیئر کیا بولڈ ویڈیو، دیکھ کر حیران رہ گئے لوگ
اداکارہ کرتی کھرباندا نے شیئر کیا اپنا ویڈیو۔

ممبئی: ان دنوں لاک ڈاون کے سبب عام سے لے کر خاص تک سبھی اپنے تحفظ کے لئے گھروں میں بند ہیں۔ بات کریں بالی ووڈ کی شخصیات کی تو ہمیشہ مصروف رہنے والے یہ اسٹارس اب سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم ہوگئے ہیں۔ سبھی آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں حال ہی میں اداکارہ کریتی کھرباندا (Kriti Kharbanda) بھی اسی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ کریتی کھرباندا نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنا ایک پول ڈانس (Pole Dance) ویڈیو شیئر کیا، اس ویڈیو میں اداکارہ کا انداز دیکھ کر ہرکوئی حیران رہ گیا۔


لاک ڈاون پیریڈ کے دوران اداکارہ کرتی کھربندا اپنے بوائے فرینڈ پلکت سمراٹ کے ساتھ میں کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں کی کئی تصویریں سامنے آچکی ہیں۔ وہیں حال ہی میں کریتی کھرباندا نے سوشل میڈیا پر ایک تھرو بیک ویڈیو شیئرکی ہے۔ اس ویڈیو میں کریتی کھرباندا پول ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں کریتی کھرباندا کا یہ انداز دیکھ کر ہرکوئی حیران رہ گیا ہے۔ ان کی شریک اداکارہ  کرتی سینن نے کمنٹ کرکے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں ان کے مداحوں کو بھی یہ پول ڈانس ویڈیو خوب پسند آرہا ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Throwback to my favourite form of workout! Definitely regret not installing a pole at home. Adding this to my to-do list post the lockdown! What’s on your list !? What do u really miss doing!?


A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda) on






اس ویڈیو میں کریتی کھرباندا بلیک آوٹ فٹ میں پول ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نےکیپشن میں لکھا- ’میرا پسندیدہ ورک آوٹ۔ اس بات پر افسوس ہو رہا ہےکہ میں نےگھر پر پول انسٹال نہیں کروایا۔ اپنے ٹو ڈو لسٹ میں اسے جوڑ رہی ہوں۔ آپ کی لسٹ کیا ہے؟ وہ کیا چیز ہے، جسے کرنا آپ بے حد مس کر رہے ہیں’۔

وہیں اس سے پہلے کریتی کھرباندا اپنے انسٹا گرام پرکئی اور بھی دلچسپ پوسٹ شیئر کرچکی ہیں۔ کچھ وقت پہلے انہوں نے ایک تصویر شیئر کرکے بتایا تھا کہ پلکت سمراٹ نے ان کے لئے پران کری بنائی ہے۔ وہیں ان کا COVID BROWS والا پوسٹ بھی خوب وائرل ہوا تھا، جس میں وہ لاک ڈاون کے دوران اپنی آئی بروز کی حالت بیان کرتی نظر آئی تھیں۔
First published: May 09, 2020 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading