ممبئی: ملک میں کووڈ-19 (COVID-19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ان لاک کے دوران، جہاں ایک طرف ہر انڈسٹری سے متعلق کام شروع ہوچکا ہے۔ وہیں دوسری طرف کورونا کے معاملے بھی خوب سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ورون دھون، نیتو کپور اور ڈائریکٹر راج مہتہ کورونا سے متاثر پائےگئے ہیں۔ وہیں اب میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کریتی سینن کے کووڈ-19 متاثر (Corona Positive) پائے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ اداکارہ چنڈی گڑھ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ وہیں ابھی تک کریتی سینن (Kriti Sanon) نے خود ایسی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔ ایسے میں نیوز 18 کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کریتی سینن کے کووڈ-19 متاثر (Corona Positive) پائے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ وہیں ابھی تک کریتی سینن نے خود ایسی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔ ایسے میں نیوز 18 کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کریتی سینن گزشتہ دنوں راجکمار راو کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے چنڈی گڑھ گئی تھیں۔ انہوں نے گزشتہ کل ہی اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ ان کی فلم کا ریپ اپ ہوگیا ہے اور وہ گھر واپس لوٹ رہی ہیں۔ اس درمیان فلم فیئر کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کریتی سینن کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد کیرتی سینن کے مداحوں میں کافی مایوسی دکھائی دے رہی ہے۔ سبھی ان کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔
حالانکہ ابھی تک کریتی سینن نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کریتی سینن اپنی آئندہ فلم ’ممی’ میں سعی تمہانکر اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ اس فلم میں وہ سیروگیٹ ماں کا کردار نبھائیں گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔