ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سمندر کی تیز لہروں میں بیلینس بگڑنے سے گر پڑیں بالی ووڈ اداکارہ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ رہ جائیں گے آپ حیران

لیزا کی تصویروں (Lisa Haydon Photo) سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں سمندر اور ایڈوینچر کافی پسند ہے۔ اس درمیان لیزا ہیڈن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو اداکارہ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں وہ سمندر کی تیز لہروں کے درمیان سفرنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
سمندر کی تیز لہروں میں بیلینس بگڑنے سے گر پڑیں بالی ووڈ اداکارہ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ رہ جائیں گے آپ حیران
لیزا ہیڈن

ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن (Lisa Haydon) ان دنوں بڑے پردے سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا (Social Media) پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لییزا اکثر ہی اپنی اور اپنی فیملی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اس ذریعے اپنے فینس سے جڑی رہتی ہیں۔ لیزا کی تصویروں  (Lisa Haydon Photo)  سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں سمندر اور ایڈوینچر کافی پسند ہے۔ اس درمیان لیزا ہیڈن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو اداکارہ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں وہ سمندر کی تیز لہروں کے درمیان سفرنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔


اداکارہ ویڈیو میں تیز لہروں پر سفرنگ  (Lisa Haydon Surfing Video)  کرتی نظر آرہی ہیں۔ جس میں ان کا انداز دیکھنے لائق ہے لیکن سفرنگ کرتے پوئے بیچ میں ہی لیزا کا بیلینس بگڑ جاتا ہے اور وہ سمند میں گر جاتی ہیں،تیز لہروں کے درمیان کھو جاتی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لیزا نے شاندار کیپشن بھی دیا ہے۔ اداکارہ لکھتی ہیں کبھی۔کبھی گرنا اتنا بھی برا نہیں ہوتا۔ ویڈیو کو لیزا ہیڈن کے فینس بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Falling down isn’t so bad 😉💙🌊


A post shared by Lisa Lalvani (@lisahaydon) on








 




View this post on Instagram




 

City but island 🌊@glidesoul @alenasurf


A post shared by Lisa Lalvani (@lisahaydon) on





اس سے پہلے اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ نیلے رن کے سوئم سوٹ میں نظر آرہی تھیں۔ بتادیں کی لیزا اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مارچ سے ہانگ کانگ میں ہیں۔ گھر پر بند ہونے کے بجائے ان دنوں لیزا سفرنگ کے مزے لے رہی ہیں۔  لیزا نے سال 2016  ڈینو لال وانی سے شادی کر لی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے ایک بیٹے لیو لال وانی کو حال ہی میں جنم دیا۔ جس کی تصویریں وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Aug 23, 2020 07:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading