உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملائیکہ اروڑہ Ex Husband ارباز کی اس عادت سے رہتی تھیں پریشان، خود کیا تھا انکشاف

    ملائیکہ اروڑہ Ex Husband ارباز کی اس عادت سے رہتی تھیں پریشان، خود کیا تھا انکشاف ۔ فائل فوٹو ۔

    ملائیکہ اروڑہ Ex Husband ارباز کی اس عادت سے رہتی تھیں پریشان، خود کیا تھا انکشاف ۔ فائل فوٹو ۔

    ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) اور ارباز خان (Arbaaz Khan) کبھی بالی ووڈ کے سب سے گلیمرس اور اسٹائلش کپل میں شمار کئے جاتے تھے ۔ دونوں جب بھی ساتھ نظر آتے تو ان کی تصویریں کافی وائرل ہونے لگتی تھیں ۔ ارباز اور ملائیکہ کی شادی 1998 میں ہوئی تھی ، لیکن شادی کے 19 سالوں کے بعد ارباز اور ملائیکہ نے طلاق (Malaika Arora Arbaaz Khan divorce) لے کر اپنے فینس کو جھٹکا دیدیا ۔

    • Share this:
      ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora)  اور ارباز خان (Arbaaz Khan) کبھی بالی ووڈ کے سب سے گلیمرس اور اسٹائلش کپل میں شمار کئے جاتے تھے ۔ دونوں جب بھی ساتھ نظر آتے تو ان کی تصویریں کافی وائرل ہونے لگتی تھیں ۔ ارباز اور ملائیکہ کی شادی 1998 میں ہوئی تھی ، لیکن شادی کے 19 سالوں کے بعد ارباز اور ملائیکہ نے طلاق (Malaika Arora Arbaaz Khan divorce) لے کر اپنے فینس کو جھٹکا دیدیا ۔ دونوں کا ایک بیٹا ارحان ہے جو فی الحال بیرون ممالک پڑھا کررہا ہے ۔ اب ملائیکہ اور ارباز شاید ہی کبھی ایک ساتھ اسپاٹ کئے جاتے ہیں ۔

      لیکن ہم آج آپ کو دونوں کے ریلیشن شپ کے دوران کی کچھ دلچسپ باتیں بتانے جارہے ہیں ۔ دراصل دونوں شادی ٹوٹنے کے سالوں پہلے ایک چیٹ شو میں آئے تھے اور اس چیٹ شو میں انہوں نے ایک دوسرے سے وابستہ کئی انکشاف کرڈالے تھے ۔ دونوں نے آپس کی کچھ مزیدار باتیں بھی شیئر کی تھیں اور ایک دوسرے کی چڑھنے والی عادتوں کا بھی انکشاف کیا تھا ۔ ملائیکہ اروڑہ نے شیئر کیا تھا کہ انہیں ارباز خان کی کس عادت پر سب سے زیادہ غصہ آتا تھا ۔



      ملائیکہ اروڑہ نے ارباز کے بارے میں کہا تھا کہ وہ کافی لاپروا قسم کے شخص ہیں ۔ وہ گھر کا سامان جہاں سے بھی اٹھاتے ہیں ، واپس وہاں نہ رکھ کر کہیں اور رکھ دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وقت کے ساتھ ارباز خان کی یہ عادت بڑھتی ہی چلی جارہی ہے ۔ و ہیں ارباز خان نے بھی بتایا تھا کہ انہیں ملائیکہ کی کون سی عادت نہیں پسند ہے ۔ ارباز خان نے کہا تھا کہ ملائیکہ کبھی اپنی غلطیوں کو نہیں مانتی ہیں ۔

      ارباز خان نے کہا تھا کہ انہیں ملائیکہ کی یہ عادت بالکل پسند نہیں ہے ۔ موجودہ وقت کی بات کریں تو فی الحال ارباز خان جارجیا اینڈریانی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ۔ تو وہیں ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ ملائیکہ زیادہ تر اپنی فٹنس روٹین اور شوز میں مصروف رہتی ہیں ۔ آئے دن ان کی ورک آوٹ اور جم کی تصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: