ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پہلے صرف شرٹ پہن کرنکلی ملائیکہ اروڑہ، اب میک اپ کی وجہ سے ہورہی ہیں ٹرول

بالی وود اداکارہ ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں، وہ اکثراپنی کسی نہ کسی فوٹویا ویڈیوکولےکرسرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نےایک اپنا یوگا ویڈیوانسٹا گرام پرشیئرکیا ہے۔

  • Share this:
پہلے صرف شرٹ پہن کرنکلی ملائیکہ اروڑہ، اب میک اپ کی وجہ سے ہورہی ہیں ٹرول
ملائیکہ اروڑہ پہلے صرف شرٹ پہن کرنکلیں، اب میک اپ کی وجہ سے ٹرول ہوئیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثراپنے کسی نہ کسی تصویریا ویڈیوکولےکرسرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس کےعلاوہ ملائیکہ اروڑہ اپنی فٹنس اورلولائف کولےکراکثرہی سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ نےکچھ گھنٹے پہلے ہی اپنی ایک تصویرپوسٹ کی ہے، جس کی کئی لوگوں نے جم کرتعریف کی، لیکن کچھ لوگوں کوان کا میک اپ پسند نہیں آرہا ہے۔ اس پوسٹ پران کے مداح دوحصوں میں تقسیم نظرآرہے ہیں۔



کچھ سوشل میڈیا صارفین نےانہیں زبردست خوبصورت بتایا ہےتوکچھ ان کےمیک اپ کو لے کرٹرول کررہے ہیں۔ انہیں ٹرول کرنے والوں میں سےایک صارف نےلکھا ہے'آپ کے چہرے پرمیک اپ ہے یا آپ میک اپ پرہیں؟'۔ ایک صارف نےلکھا ہےکہ وہ بغیر میک اپ کے زیادہ اچھی نظرآتی ہیں۔ واضح رہےکہ حال ہی میں رانومنڈل اپنے میک اپ کی وجہ سے خوب سرخیوں میں رہیں، جس کے بعد ان کی میک اپ آرٹسٹ تک کواوریجنل ویڈیو کے ساتھ سامنےآنا پڑا۔ انہیں لےکرطرح طرح کے میمس سوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں۔






حال ہی میں ملائیکہ ارڑوہ نےایک اپنا یوگا ویڈیوانسٹا گرام پرشیئرکیا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ اس ویڈیومیں بہت ہی مشکل یوگا کررہی ہیں۔ وہ اکثراس طرح یوگا کرتے ہوئے ویڈیواورفوٹو شیئرکرتی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ کےاس ویڈیو پرارجن کپورکے چچا اوربالی ووڈ اداکار سنجےکپورنے ردعمل ظاہرکیا ہے۔
First published: Nov 26, 2019 07:50 PM IST