اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Mallika Sherawat:بڑے پردے پر واپسی کررہی ہیں ملیکا شیراوت،22جولائی کو ریلیز ہوگی یہ فلم

    Mallika Sherawat Film RK/RKay:ملیکا شیراوت کے علاوہ فلم میں خود ہدایت کار رجت کپور بھی ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ اداکارہ کبرا سیٹ(Kubbra Sait) اور اداکار رنویر شوری(Ranvir Shorey) بھی نظر آنے والے ہیں۔

    • Share this:
      Mallika Sherawat Film RK/RKay:ملیکا شیراوت (Mallika Sherawt) کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اپنے گلیمرس لُکس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ پچھلے کافی عرصے سے ملیکا شیراوت فلموں سے دور تھیں۔ تاہم اب وہ ایک بار پھر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

      ملیکا شیراوت ڈائریکٹر رجت کپور(Rajat Kapoor) کی فلم آر کے آر کے(RK/RKAY) سے دھماکہ دار واپسی کرنے جارہی ہیں۔ یہ فلم 22 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جاری ہی ہے۔ وہیں، اس میں لمبے عرصے کے بعد ملیکا کو دیکھنا ان کے فینس کے لئے کافی مزیدار ہوگا۔

      کچھ ایسی ہے فلم کی کہانی
      فلم میں آر کے نامی ایک فلم ڈائریکٹر کی کہانی کو دکھایا جائے گا، جو اپنی ایک فلم کو لے کر کافی ڈرتا ہوا ہے۔ اسی دوران اس کو معلوم پڑتا ہے کہ ایکٹر نے اسکی فلم چھوڑ دی ہے۔ جس کے بعد اس اداکار کی تلاش شروع ہوتی ہے۔ یہ فلم سنسنی خیز اور ڈرامے سے بھرپور ہونے والی ہے۔

      پہلے ہو چکا ہے فلم کا پریمیئر
      رجت کپور کی آنے والی فلم کا پہلے ہی کئی فلم فیسٹیولز میں پریمیئر ہو چکا ہے جن میں شنگھائی فلم فیسٹیول، بوکیون انٹرنیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول، فلورنس ریور ٹو ریور فیسٹیول اور پونے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان تمام جگہوں پر فلم کو خوب پزیرائی ملی اور اس کی بہت تعریف کی گئی۔ جس کے بعد یہ قیاس لگائے جارہے ہیں کہ یہ فلم تھیٹروں میں شائقین کو کافی پسند آئے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actors Education:کتنے پڑھے لکھے ہیں اکشے کمار، اجئے دیوگن اور سنجے دت؟

      یہ بھی پڑھیں:
      Actresses Education:عالیہ10ویں توکیٹرینہ ہیں ڈراپ آوٹ،جانیے ان اداکاراؤں کی تعلیمی قابلیت

      فلم میں نظر آنے والے ہیں یہ ستارے
      ملیکا شیراوت کے علاوہ فلم میں خود ہدایت کار رجت کپور بھی ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ اداکارہ کبرا سیٹ(Kubbra Sait) اور اداکار رنویر شوری(Ranvir Shorey) بھی نظر آنے والے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: