உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میناکشی شیشادری نے اس وجہ سے کرئیر کی اونچائیوں پر رہتے ہوئے چھوڑی Industry، اب جیتی ہیں سادہ زندگی

    کمار سانو اور میناکشی شیشادری۔

    کمار سانو اور میناکشی شیشادری۔

    یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر محبت کی کہانی کی حقیقی زندگی میں بھی ہیپی اینڈنگ ہو۔ اس کی مثال ماضی کی مشہور اداکارہ میناکشی شیشادری کی زندگی سے ملتی ہے۔ میناکشی شیشادری کا شمار اپنے وقت کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا۔

    • Share this:
      ممبئی: پیار اندھا ہوتا ہے۔ پیار کسی بھی وقت، کہیں بھی اور کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ نہ جانے کتنی باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ یہی نہیں پردے پر محبت کو جس طرح پیش کیا جاتا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ محبت سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ تاہم، یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر محبت کی کہانی کی حقیقی زندگی میں بھی ہیپی اینڈنگ ہو۔ اس کی مثال ماضی کی مشہور اداکارہ میناکشی شیشادری(Meenakshi Seshadri) کی زندگی سے ملتی ہے۔ میناکشی شیشادری کا شمار اپنے وقت کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاک وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ریلیشن میں تھی زینت امان، ان اداکاراوں کے بھی جڑے نام

      ان کے قدرتی حسن کو دیکھ کر لوگ دل ہار جاتے تھے۔ حالانکہ میناکشی بھی مداحوں کی محبت کو اچھی طرح ہینڈل کرنا جانتی تھیں۔ لیکن ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو ان کے لیے انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجہ بن گیا۔ آپ کو بتادیں کہ جب اپنے سوپر ہٹ گانے سے شہرت پانے والے کمار سانو(Kumar Sanu) نے میناکشی کو پہلی بار دیکھا تو اپنا دل ہار گئے۔ لیکن وہ پہلے ہی سے شادی شدہ تھے۔ اس کے بعد الگ الگ طرح کی باتیں کہی جاتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Yami Goutamکا انسٹاگرام اکاونٹ ہوا ہیک، سوشل میڈیا پر فینس کو دی اطلاع

      یہ بھی پڑھیں:
      فلم Dangalکی چھوٹی ببیتا یاد ہے آپ کو؟ سالوں بعد بدلے لُک سے نہیں پہچان پائیں گے آپ

      کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ سنگر کی طرف سے یکطرفہ محبت تھی، تو کئی جگہوں پر ان دونوں کے اس رشتے میں جڑے ہونے کی بات کہی جاتی تھی۔ لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ کمار سانو(Kumar Sanu) نے اپنی پہلی بیوی سے طلاق لے لی۔ دوسری جانب اس دوران میناکشی کا کریئر عروج پر تھا لیکن وہ اپنے کریئر کو الوداع کہہ کر امریکا شفٹ ہو گئیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: