ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سی اے اے کے خلاف اب بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے دیا بیان ، کہا : ہر جگہ شاہین باغ بن رہے ہیں

بالی ووڈ اداکارہ نندتا داس نے سی اے اے کے خلاف بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب شاہین باغ ہر جگہ بن رہا ہے۔ کیونکہ اب بہت سارے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں ۔

  • Share this:
سی اے اے کے خلاف اب بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ  نے دیا بیان ، کہا : ہر جگہ شاہین باغ بن رہے ہیں
بالی ووڈ اداکارہ نندتا داس

ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جگہ جگہ احتجاج ہورہے ہیں ۔ بالی ووڈ ستاروں کی بھی اس سلسلہ میں الگ الگ رائے ہے ۔ کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں ، تو وہیں کچھ اس کے حق میں بیانات دے رہے ہیں ۔ اب بالی ووڈ اداکارہ نندتا داس نے بھی سی اے اے کے خلاف بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب شاہین باغ ہر جگہ بن رہا ہے۔ کیونکہ اب بہت سارے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں ۔


جے پور لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کے دوران اداکارہ نندتا داس نے سی اے اے کے خلاف بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک شہری اور بحیثیت انسان ہم سب کو اس کے خلاف بات کرنی چاہئے ۔ اس ملک کے جو اقدار اور اساس ہیں ، ہمیں اس کو محفوظ رکھنا چاہئے ۔ نندتا داس کے اس بیان کے بعد وہ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگیں ۔



اداکارہ نندتا داس نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو چار نسلوں سے یہاں رہ رہے ہیں ، آپ انہیں بتا رہے ہیں کہ یہ ملک ان کا نہیں ہے ، یہ کافی مایوس کن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تمام لوگوں کو اس پر بات کرنی چاہئے ۔ یہاں تک کہ لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور مظاہرے ہر جگہ ہو رہے ہیں ۔


بتادیں کہ پرسون جوشی بھی جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پہنچے تھے۔ انہوں نے بھی اس معاملہ پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے لئے نہیں ، بلکہ ملک کے لئے سوچتے ہیں ۔ وہ ملک کے لئے وقف ہیں۔
First published: Jan 23, 2020 10:20 PM IST