உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے سے عمر میں چھوٹے اس اداکار کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہش رکھتی ہیں نینا گپتا، خود کیا بڑا انکشاف

     اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب شاہ رخ خان اور رتک روشن جیسے اسٹار اپنے سے عمر میں 25 سال کی چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرسکتے ہیں، تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کسی فلم میں رومانس کیوں نہیں کرسکتیں۔

    • Share this:
      ممبئی: نینا گپتا (Neena Gupta) بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بولڈ اداکارہ میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر طرح کے رول کئے۔ پھر چاہے وہ فنی رول ہوں، سنجیدہ یا پھر کوئی اور، ہر کردار میں اپنا اثر چھوڑنے میں نینا گپتا (Neena Gupta Movie) کامیاب رہیں۔ انہوں نے صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں، اپنے فیشن سینس سے بھی لوگوں کو اپنا قائل کردیا ہے۔ کئی بار نینا گپتا انڈسٹری میں چلے آرہے ٹرینڈ پر بھی اپنا موقف پیش کرچکی ہیں۔ بالی ووڈ میں لمبے وقت سے دیکھا جا رہا ہے کہ اداکار اپنے سے نصف عمر اور اس سے بھی چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کر رہے ہیں، لیکن اداکارہ کے معاملے میں یہ بات نافذ نہیں ہوتی۔

      آج بھی اداکار اپنے سے بڑی عمر کی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرنے میں کتراتے ہیں۔ ایسے میں نینا گپتا نے اس معاملے پر اپنی رائے رکھی تھی۔ اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب شاہ رخ خان اور رتک روشن جیسے اسٹار اپنے سے عمر میں 25 سال کی چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرسکتے ہیں، تو وہ رنبیر کپور کے ساتھ کسی فلم میں رومانس کیوں نہیں کرسکتیں۔

      نینا گپتا نے ’پنک ولا‘ کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دل سے چاہتی ہیں کہ جیسے انڈسٹری کے مرد اداکار اپنے سے چھوٹی عمر کی ہیروئن کے ساتھ رومانس کرتے ہیں۔ ویسے ہی ایک وقت ایسا بھی آئے، جب اداکارہ اپنے سے کم عمر کے ہیرو کے ساتھ رومانٹک سین کریں۔ انہوں نے کہا تھا- ’ایسا وقت نہیں آئے گا، جب ہیرو اپنے سے کم عمر کی ہیروئن کے ساتھ کام کریں گے، لیکن میری خواہش ہے کہ ایسا وقت آئے جب میں رتک روشن کے اپوزٹ کام کرسکوں۔ میں شاہ رخ خان یا رتک روشن کے اپوزٹ کام کیوں نہیں کرسکتیں؟‘۔

      میں رنبیر کپور نہیں کہہ رہی، میں اتنا بھی بے وقوف نہیں ہوں۔ انہوں نے تو اپنے سے عمر میں 25-20 سال چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کیا ہے، تو اس لحاظ سے میں بھی رنبیر کپور کے ساتھ رومانس کرسکتی ہوں۔ حالانکہ، ہمارے ملک میں اس کے لئے بہت وقت لگے گا، جبکہ ہالی ووڈ میں یہ بھید بھاو نہیں ہے‘۔ واضح رہے کہ ان دنوں نینا گپتا اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی آٹو بایو گرافی ’سچ کہوں تو‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں، جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کئی راز کھولے ہیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: