نیتو کپور کا انکشاف، بتایا کب ہوئی تھی Rishi Kapoor کے ساتھ آخری گفتگو، تھا انتہائی خاص دن
نیتو کپور کا انکشاف، بتایا کب ہوئی تھی Rishi Kapoor کے ساتھ آخری گفتگو، تھا انتہائی خاص دن ۔ فائل فوٹو ۔
نیتو کپور (Neetu Kapoor) اور ان کا خاندان ہر لمحہ 'کپور صاحب' کو یاد کرتا ہے۔ نیتو کپور نے حال ہی میں رشی کپور کے ساتھ اپنی آخری بات چیت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان آخری گفتگو کب ہوئی تھی۔
ممبئی : بالی ووڈ کے 'چنٹو جی' یعنی رشی کپور کو دنیا کو الوداع کہے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں۔ وقت تیزی سے گزر جاتا ہے، لیکن گھر والوں کے لیے اس شخص کو بھولنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ حال نیتو کپور اور ان کے خاندان والوں کا بھی ہے۔ نیتو کپور اور ان کا خاندان ہر لمحہ 'کپور صاحب' کو یاد کرتا ہے۔ نیتو کپور نے حال ہی میں رشی کپور کے ساتھ اپنی آخری بات چیت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان آخری گفتگو کب ہوئی تھی۔
نیتو کپور نے رشی کپور کے ساتھ اپنی آخری بات چیت کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ کون سا دن تھا جب دونوں نے آخری مرتبہ بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں نے آخری مرتبہ اسپتال میں ہی بات کی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے نیتو کپور نے بتایا کہ 13 اپریل 2020 آخری دن تھا جب انہوں نے رشی کپور سے آخری مرتبہ بات کی تھی ، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ رشی کپور اور نیتو کپور کی منگنی 13 اپریل 1979 کو ہوئی تھی ۔
بات چیت کرتے ہوئے نیتو کپور کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بیٹے رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ کے ساتھ 14 اپریل کو شادی ہوئی، تاہم شادی کی رسومات اور پوجا 13 اپریل سے شروع ہو گئی تھیں۔ نیتو کپور نے یہ بھی کہا کہ رشی کپور کو علاج کے دوران تکلیف سے گزرتے ہوئے دیکھ کر سبھی کو بہت تکلیف ہوتی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ رشی کپور بہت کچھ کہنا چاہتے تھے ، لیکن آخری لمحات میں وہ کچھ نہیں کہہ پائے ۔
قابل ذکر ہے کہ نیتو اور رشی کپور کی شادی جنوری 1980 میں ہوئی تھی۔ اسی سال ان کی بیٹی ردھما کپور کی پیدائش ہوئی تھی ۔ ستمبر 1982 میں رنبیر کپور کی پیدائش پر دونوں دوسری مرتبہ والدین بنے۔ رشی کپور طویل عرصے تک کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 30 اپریل 2020 کو دنیا سے رخصت کر گئے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔