ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

‘جب کرینہ سے بولی پرینیتی،’’ اجازت ہو تو میں سیف سے شادی کر لوں؟

گزشتہ سالوں میں پرینیتی کے افیئرس اور رلیشن شپ کو لے کر جو بھی کہا سنا گیا ہو، مگر ایک چیز بالکل نہیں بدلی۔

  • Share this:
‘جب کرینہ سے بولی پرینیتی،’’ اجازت ہو تو میں سیف سے شادی کر لوں؟
فائل تصویر

بالی ووڈ میں سپر ہٹ فلم ’عشق زادے‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ گزشتہ روز آئی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘ میں وہ ارجن کپور کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ آج پرینیتی کی سالگرہ کے موقع پر آپ کو ان سے متعلق ایک ایسی بات بتانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپ کو حیرانی ہوگی۔

گزشتہ سالوں میں پرینیتی کے افیئرس اور رلیشن شپ کو لے کر جو بھی کہا سنا گیا ہو، مگر ایک چیز بالکل نہیں بدلی۔ جو چیز آج تک نہیں بدلی وہ ہے پرینیتی کا سیف علی خان کے لئے پیار۔ یہ سن کر کئی لوگوں کو حیرانی ہو سکتی ہے، لیکن پرینیتی چوپڑا سیف علی خان کو لے کر کافی کریزی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ موقع ملنے پر سیف سے شادی تک کرنے کے لئے تیار ہیں اور یہ بات انہوں نے کرینہ کپور کو بھی بتا دی ہے۔


شادی کنفرم ہوتے ہی پرینیتی چوپڑا نے جیجا نک سے کر ڈالی ایسی ڈیمانڈ ، سن کر اڑجائیں گے آپ کے ہوش

First published: Oct 22, 2018 12:47 PM IST