جلد ٹی وی پر نظر آئیں گی بالی ووڈ کی سدابہار اداکارہ Poonam Dhillon، اس شو سے ملا آفر!
Poonam Dhillon On Tv Shows: سونی ٹی وی نے پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے ریئلٹی شوز پیش کیے ہیں۔ ان میں سے ایک سنگنگ ریئلٹی شو سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 بھی ہے۔
Poonam Dhillon On Tv Shows: سونی ٹی وی نے پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے ریئلٹی شوز پیش کیے ہیں۔ ان میں سے ایک سنگنگ ریئلٹی شو سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 بھی ہے۔
Poonam Dhillon On Tv Shows:بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ پونم ڈھلون سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اداکارہ بھلے ہی فلموں سے دور ہوں لیکن وہ کچھ او ٹی ٹی پروجیکٹس کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ جلد ہی اداکارہ کے ٹی وی پر ایک شو میں شامل ہونے کی خبر ہے۔ ٹیلی چکر کی خبر کے مطابق اداکارہ کو سنگنگ ریئلٹی شو میں بطور مہمان شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ پونم ڈھلون (Poonam Dhillon)سونی ٹی وی کے شو سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 میں(Super Star Singer 2) شرکت کرتی نظر آئیں گی۔
اداکارہ سوپراسٹار سنگر سیزن 2 مہمان کے طور پر اس میں شامل ہو کر شو میں جلوہ گر ہوتی نظر آئیں گی۔ سونی ٹی وی نے پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے ریئلٹی شوز پیش کیے ہیں۔ ان میں سے ایک سنگنگ ریئلٹی شو سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 بھی ہے۔ یہ شو نشر کیا جا رہا ہے جس میں کئی مشہور شخصیات نظر آ رہی ہیں۔ مشہور اینکر آدتیہ نارائن سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 کی میزبانی کر رہے ہیں۔
سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 میں بطور جج، گلوکار جاوید علی، الکا یاگنک اور ہمیش ریشمیا شو کو جج کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی پون دیپ راجن (PavanDeep Rajan)، ارونیتا کانجی لال(Arunita Kanjilal)، سلمان علی (Salman Ali)، محمد۔ دانش (Mo. Danish) اور سیالی کامبلے (Sayali Kamble) کیپٹن ہیں۔
اس شو میں بہت سے مشہور شخصیات اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے آتے ہیں۔ اس سے قبل، تاپسی پنو، امتیاز علی، نیلادری کمار، جیا پردا، زینت امان، بابا رام دیو اور دیگر اس شو میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس ہفتے بالی ووڈ کی سدا بہار ہیروئن پونم ڈھلون بھی سوپر اسٹار سنگر 2 میں نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔